خبر نمبر1

اسرائیل کے  غزہ پر دوبارہ فضائی حملے ، حماس اور اسلامی جہاد کے 500اہداف کو نشانہ بنایا ، خواتین اور بچوں سمیت 511فلسطینی شہید ۔ 2ہزار751سے زائد فلسطینی شہری زخمی ،حملوں سے غزہ میں کئی کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ ، ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ، بمباری سے حماس کے پاس زیر حراست4اسرائیلی بھی ہلاک ، حماس اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں جاری ، دو روز میں 70فوجیوں سمیت 700اسرائیلی ہلاک ، 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید، متعدد اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کا دعویٰ، اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے پر غور ہو رہا ہے ۔ اسرائیلی شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کر دی ۔اسرائیلی فوج کے مطابق حالات قابو کرنے میں وقت زیادہ لگے گا۔

خبر نمبر 2

پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے ، اگر کوئی مریض مررہا ہو توکیا میڈیکل کی سمجھ بوجھ رکھنے والا صرف اس لیے مریض کو مرنے دے کہ وہ  ڈاکٹر نہیں ہے ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس، چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کہتے ہیں کہ نمبر گیم پوری ہونی چاہیے لیکن ایک شخص آتا ہے اور پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ بنا دیتا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس کیس میں اچھے اور برے صحیح اور غلط کا نہیں بلکہ اختیار کا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ قانون سازی درست ہے تو ٹھیک غلط ہے تو کالعدم ، آئین اس طرح نہیں چل سکتا۔ صرف یہ باتیں کہ پارلیمنٹ کے پاس یہ قانون بنانے کا اختیار ہے یا نہیں ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ  انصاف تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کررہی ہو تو کیا پارلیمنٹ مداخلت نہیں کر سکتی ؟

خبر نمبر 3

بینچز بنانا اور کیسز مقرر کرنا چیف جسٹس کا آئینی اختیار نہیں ، ماسٹر آف روسٹر کے لفظ کو آئین سے نکالا گیا، ماسٹرآف روسٹر کے لفظ کو آئین سے نکالنے کا مقصد جسٹس کے اختیارات سپریم کورٹ کو مضبوط بنانا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ن لیگ کے وکیل صلاح الدین کی دلیل، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اس قانون میں تو پارلیمنٹ ماسٹر آف دی روسٹر ہے ۔
سپریم کورٹ بار کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز کو قانون سازی سے نہیں بدلا جا سکتا، سپریم کورٹ اپنے رولز خود بنا لے تو کوئی اعتراض نہیں کر سکتا، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے قانون بنانے کا اختیار نہیں ، وکیل درخواست گزار، آئین سازوں نے سپریم کورٹ کے ضابطوں میں ردوبدل کااختیار دانستہ پارلیمنٹ کو نہیں دیا، آرٹیکل 191میں ہے رولز قانون سے بن سکتے ہیں ۔ کیا 184تین کا استعمال ٹھیک ہو رہا تھا ؟چیف جسٹس کا سوال،

خبر نمبر 4

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض کو نوٹس ، ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس غلط بیان کرنے کے الزام پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ، چیف جسٹس عامر فاروق کا ایف آئی اے کو بھی نوٹس تحریری حکم نامے میں درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج کی بار بار استدعا کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

خبر نمبر 5

مہنگائی میں کمی کا آغازجلد ہونے والا ہے ، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے جا رہا ہے ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ شہباز شریف کی ارکان قومی و صوبائی ا سمبلی سے گفتگو ، قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، ن لیگ سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں ، ن لیگ نے ہمیشہ دیانتداری سے قوم کی خدمت کی ۔

خبر نمبر 6

بھارتی خفیہ ایجنسی را کو معلومات دینے کا معاملہ ، 5ملزمان کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، معیز، مہران ، فیضان ، ارسلان ، نعمان سے جج ابو الحسنات نے پوچھا کہ کیا آپ کو ملک پیارا نہیں؟اس دھرتی نے آپ کو پالا پوسا ہے اس پر ملزمان نے جواب دیا انہیں ملک پیارا ہے ، ملزمان کا جواب ، جج نے پوچھا کہ ملک کی یہ قیمت ہے جو آپ نے کیا ؟ ملزمان نے کہا کہ انہیں مسجد کے نام پر پیسے لینے پر پھنسایا گیا ہے ۔ جج نے کہا بہت بڑی رقم ہے دھرتی پر کرم کریں ،

خبر نمبر 7

اسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم ، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دئیے گئے ۔ غزہ کے لیے بجلی ، خوراک ، ایندھن کی رسائی بند کر دی گئی ۔ اسرائیل فوج کا کمیونٹیز کا دوبارہ کنٹرول لینے کا دعویٰ ، ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے میزائل اسٹاک میں کمی آ گئی ہے ۔ گائیڈڈ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں ، آئرن ڈوم سسٹم کے کچھ یونٹوں کو گولا بارود نہیں دیا ، اسرائیلی فوج راکٹ حملے نہیں روک سکی ۔ اسرائیلی براڈ کاسٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرحد جنگجوئوں کے رحم و کرم پر ہے ۔

خبر نمبر 8

افغانستان ہرات میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2400 سے بڑھ گئی، 9ہزار سے زائد زخمی اموات میں اضافے کا خدشہ، ڈیڑھ ہزار مکانات ، کئی گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گئے ۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ، پاکستان کا میڈیکل ٹیم دوائیں بھجوانے کا فیصلہ ، میڈیکل ٹیم میں سرجنز اور میل نرسز ہوں گے ۔ چین کی افغان ریڈ کریسنٹ کیلئے 2دولاکھ ڈالر امدادکی پیشکش ، ہفتے کو ہرات میں 6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

خبر نمبر9

نیوزی لینڈ کا نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 323رنز کاہدف، کیویز کی جانب سے دل ینگ 70رنز بنا کر کیویز کے ٹاپ اسکورررہے ،  ٹام لیتھم اور راچن رویندرا کی بھی نصف سنچریاں، نیدر لینڈز کے آریان دت اور رولف وین ڈر کے دو دو شکار ،

خبر نمبر 10

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کے کاموں پر کیمرا لگانے کا حکم دیدیا ، مقبول باقر نے کہا کہ کیمرے کی مدد سے کام کی رفتار، معیار انسپکشن کا پتا لگے گا۔ محکمہ صنعت کے اجلاس میں نگران وزیر صنعت کی گفتگو، یونس ڈھاگا نے بتایا ہے کہ کاموں کی نگرانی کے لیے ورکس کمیٹی بنائی ہے ۔

خبر نمبر 11

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پیلجو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے نام پر پی پی حکومت جاری ہے ، کرپشن کے دفاع کے لیے سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔ کچھ طاقتیں دوبارہ سے ان میں فسادات چاہتی ہیں سندھ اور ملک سے تارکین وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ

خبر نمبر 12

لودھراں میں 3خواتین ٹیچر سے پرنسپل کی زیادتی کی وڈیو وائر ل کرنے کے مقدمے میں نامزد اسکول پرنسپل گرفتار، ملزم سے موبائل برآمد کر کے مزید تفتیش ہو گی ،چار روز قبل ایک متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خبر نمبر 13

کل غزہ میں فلسطینیوں کے لیے رات بہت بھاری تھی ، اسرائیل نے ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کو قتل کیا، فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں پر نشانہ بنایا ، غزہ میں صحافی حسن جابر کی گفتگو، فلسطینی صحافی نے اسرائیلی مظالم کی داستان سنا دی ۔ اسرائیل گھروں ، مساجد کو بلاتفریق نشانہ بنا رہا ہے ۔ اسرائیل نے اپنے علاقوں میں بھی 30مظاہرین کو قتل کر دیا۔

خبر نمبر 14

معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا، نوبیل انعام امریکی معیشت دان کلاڈیا گولڈن کے نام ، نوبیل انعام لیبر مارکیٹ میں خواتین کے کردار پر ملا۔