خبر نمبر1
بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر بیرک بڑھانے کا حکم ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں واک کے لیے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور، جج ابو الحسنات کا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے کمروں کا وزٹ کیا۔ اور کمروں کو چیک کر کے ڈائریکشنز بھی دیں ، دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کسی سہولت کا مطالبہ نہیں کررہا جیل مینول کے مطابق سہولتیں دی جائیں ورزش اور چہل قدمی کی اجازت دی جائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم 17اکتوبر کو عائد ہو گی ۔ وکلاء کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں درخواست ضمانت ملتوی ،
خبر نمبر 2
چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا کیس، الیکشن کمیشن درخواستوں پر ابتدائی سماعت کل کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہوئے ، پارٹی عہدے سے ہٹایا جائے ، ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لینے پر انتخابی نشان واپس لیا جائے ۔ درخواست گزار
خبر نمبر 3
تین چار ماہ میں 10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری آئے گی ، سرمایہ کاری کے وزیر مملکت طاہر جاوید کہتے ہیں کہ حکومتی اقدامات سے ڈالر نیچے آنا شروع ہوا۔ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردارادا کروں گا۔
خبر نمبر4
عالمی بینک کو پاکستان کے 1124ارب روپے کے اخراجات پر تحفظات، اخراجات میں کمی کا فارمولا دے دیا، ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کے خاتمے سے 167ارب کی بچت ممکن ہے ۔ ٹیوب ویل سبسڈی ختم یا کم کرنے سے 20ارب کی بچت ہو سکتی ہے ۔ تحلیل وزارتوں کی فنڈنگ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ اس اقدام سے 328ارب روپے کی بچت ممکن ہے ۔
خبر نمبر 5
ماڑی پٹرولیم نے سندھ سے نئی گیس دریافت کر لی ، سندھ میں غازیج ون کنویں سے دن گیارہ ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ، تیل و گیس کی تلاش ، ماڑی پٹرولیم نے ایک ہزار 16میٹر گہرا کنواں کھودا۔


