خبر نمبر1

ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا، اسرائیل نے حملے کی کوشش کی تو راکٹوں کی بارش کر دیں گے ۔ اسرائیل خواب میں بھی ایران پر حملے کے بارے میں نہ سوچے ۔ اسرائیل نے جھوٹے پروپیگنڈے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔

خبر نمبر 2

آپریشن الاقصی فلڈ سے خوفزدہ اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے ، بگڑتی سیکورٹی صورتحال پر تل ایب ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، امریکا ، برطانیہ ، کنیڈا سمیت کئی ممالک کی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ، کئی ممالک نے اپنے شہریوں کا اسرائیل سے انخلا شروع کر دیا۔ حماس کا اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر حملہ ، مرنے والوں میں دو امریکی شہری بھی شامل ۔

خبر نمبر 3

نو مئی کے واقعات کے جیل ٹرائل کا فیصلہ ، جناح ہائوس ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان حملہ کیسز کا جیل ٹرائل ہوگا، پنجاب حکومت نے ملزمون کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزموں کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہوگا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر فرہادعلی شاہ کہتے ہیں ملزموں کی تعداد بہت زیادہ ہے جیل سے عدالت لانا بہت مشکل ہے ۔ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ججز ارشد جاوید روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے ۔

خبرنمبر 4

لاہور میں کسٹمز کا آپریشن ، سمگل شدہ سگریٹ چھالیہ ، شیشہ فلیور کے 9ٹرک پکڑے گئے ۔ سگریٹ ، چھالیہ کی مالیت 22کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ سمگلرز کے خلاف مقدمہ درج ، قانونی کارروائی شروع۔