خبر نمبر1
اسرائیل کے تیسرے روز بھی غزہ پر حملے ، 800مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ، خواتین اور بچوں سمیت 560فلسطینی شہید، 2900سے زائد شہری زخمی ، اسرائیلی حملوں میں کئی بلند عمارتیں تباہ، درجنوں افراد کا ملبے تلے دبے رہنے کا خدشہ ، حماس کے زیر حراست 4اسرائیلی بھی ہلاک ، اسرائیل کا غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم ، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دیے گئے ۔ غزہ کے لیے خوراک، ایندھن کی رسائی بند، یہودی آباد کاروں کی بستیوں پر راکٹ فائر کیے ، 73فوجیوں سمیت ایک ہزار اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ 130اسرائیلی فوجی ، شہری حماس کی قید میں ہیں ۔ اسرائیلیوں نے خوراک جمع کرنا شروع کر دی۔
خبر نمبر 2
اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیں گے۔ مسلسل دھمکیوں کے بعد تہران نے خبردار کردیا ۔ حماس کی مدد کا الزام مسترد کرتے ہیں ، ایران مشن ، فلسطینیوں کے اقدامات ان کا جائز دفاع ہیں ۔ 70سال کے جابرانہ قبضے پر احتجاج ہے ، ایران ، عراق کا او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ ، عرب لیگ کا ایک اہم اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا۔ قطری ثالثی میں قیدیوں کے تبادلے پر بات کا انکشاف ، اسرائیل کی تردید ، قطرہ حکام نے تصدیق کر دی ۔ فریقین سے مسلسل رابطئے میں ہیں ۔ قطری حکام ، تنازع کا پھیلائو روکنا ترجیح ہے ، معاملے پر مغربی پالیسیز پر تحفظات ہیں۔ سربراہ عرب لیگ سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات۔ جنگ بندی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، لاروف ، مسئلہ فسلطین کے حل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔
خبرنمبر 3
اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور وہ ہے نیتن یاہو ، اسرائیل کے بااثر اخبار ہاریٹنر نے یاہو کو حملوں کا ذمہ دار کہہ دیا، ایڈیٹوریل میں لکھا کہ بنیامین نیتن یاہو خود کو عقل کل سمجھتے رہے ، وہ مکمل ناکام ہوئے ہیں ۔ خارجہ پالیسی نے فلسطینی حقوق سے منہ موڑے رکھا ۔
خبر نمبر 4
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ ، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کااظہار کیا۔ بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کی درخواست، بھار تی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس پر تشویش، ٹیم سیکورٹی کے لیے اقدامات کی بھی استدعا، بھارت پاکستانی شائقین کو ویزے دے ،ایونٹ پاکستان میں ہوتا تو ویزے ضرور دیتے۔ انوار الحق کاکڑ،
خبر نمبر 5
ضلع ژوب میں فورسز کا آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک ، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ شہید، شہید میجر آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے تھے ۔ وہاڑی کے 38سال کے حوالدار نثار بھی شہید ہوئے ۔
خبر نمبر6
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حماس نے جو کچھ کیا ہے وہ ایک سنگ میل ہے ، یوکرین جنگ پر بولنے والوں کی زبانیں بند ہیں ۔ یورپی منافقت فلسطین ، کشمیر پر سامنے ہے ۔ اب مسلم امہ کو یک جا ہونا چاہیے ، آزادی فلسطین کا حق ہے ، آزاد فلسطین تک اسرائیل سے تعلقات نہیں ہو سکتے ۔ لیگی رہنما خواجہ آصف
خبرنمبر 7
ورلڈ کپ کرکٹ میں نیوزی لینڈ پھر فتح یاب ، دوسرے میچ میں نیدر لینڈز کو بآسانی ہرا دیا۔ کیویز نے پہلے سات وکٹ پر 322رن بنائے ، بولرز نے ڈچ ٹیم کو 223رن پر آئوٹ کردیا۔ میگا ایونٹ میں دو فتوحات کے ساتھ کیویز ٹاپ پر۔
خبر نمبر 8
بجلی کا بل دینا ہے پیسے دو ، 2بھائیوں میں جھگڑا، پیسے نہیں ہیں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو مار دیا۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر چھریوں کے وار کر دئیے ۔ بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ، ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق گھرکا مشترکہ میٹر تھا دونوں بھائی بل کی آدھی آدھی رقم ادا کرتے تھے بڑے بھائی نے چھوٹے سے پیسے مانگے تو وہ طیش میں آگیا ۔


