خبر نمبر1
جب تک اسرائیل اپنا موقف تبدیل نہیں کرتا جنگ نہیں رکے گی ، عرب لیگ نے خبردار کردیا ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور روسی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس ، اگر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو یہ آخری جنگ نہیں ، روس کی امریکا اور اتحادیوں کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید، چین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری جنگ بندی کے لیے اپنا کردار اداکرے ۔ فلسطین اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ،
خبر نمبر 2
حماس نے خود سے کئی گنا طاقتور دشمن کو اتنا نقصان کیسے پہنچایا ؟ اسرائیل کی ناکامی پر امریکی میڈیا ، اینکر اور تجزیہ کار حیران ۔ ٹام فریڈمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حفاظتی دیوار کو حماس نے بلڈوزروں سے اکھاڑ پھینکا، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے ۔ سڈ رک لیٹن نے کہا اسرائیل نے غزہ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کا جال بچھا رکھا تھا۔ حماس نے ٹیکنالوجی کو فیل کر دیا۔
خبر نمبر3
آزادی اظہار کے نام پر غلط خبریں پھیلانا افسوسناک ہے ، نگران وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سیاسی کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں انتظامی امور پر توجہ نہ دینے سے مہنگائی ، گردشی قرضے ، اسمگلنگ بڑھی ، کوشش ہے ایسے اقدامات کر جائیں ائندہ حکومتوں کیلئے مثالی اقدامات ثابت ہوں ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔
خبرنمبر 4
بے پناہ پیسہ لیکن سہولتیں ناقص، ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلش کپتان کا اظہار مایوسی ، گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ مایوس کن ہے ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد انگلینڈ کو خبردار کردیا تھا۔ بٹلر نے کہا کہ آئوٹ فیلڈ ورلڈکپ کے لیے بالکل فٹ نہیں ۔
خبر نمبر 5
پٹرول کی ٹینشن نہ سی این جی کا جھنجھٹ ، چارہ کھلائو اور سڑک پر آؤ ، پشاور میں یکے والوں کا دھندہ پھر چل پڑا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ، شہریوں کا تانگوں میں سفر،


