خبر نمبر1

میرے پاس پونے 3ماہ رہ گئے ہیں ، مجھے اپنی باتوں کی وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ، تحریک انصاف لیگل جماعت ہے جو ٹھیک ہے وہ قانون کے دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے ۔ میں مغل بادشاہ نہیں جو کہوں کون الیکشن لڑے گا کون نہیں؟ کسی کو فیور دیں گے نہ کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔ پاکستان ان افغان باشندوں کو نکال رہا ہے جو رجسٹرڈ نہیں ۔ ہماری  خارجہ پالیسی پہلے دن سے واضح ہے ۔ مشرق وسطی میں امن کا قیام دو ریاستوں کے قیام میں مضمر ہے ، نگران وزیراعظم

خبر نمبر 2

کسی دشمن ملک سے سائفر شیئر نہیں کیا، آفیشل سکریٹ ایکٹ 100سال پرانا قانون ہے ، وکیل چیئرمین تحریک انصاف ، اس ایکٹ کے اندر کسی جگہ سائفر کا ذکر نہیں ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم چیلنج کی جا چکی ہیں ۔ مزید سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

خبرنمبر3

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ صوبائی حکومت کا 6ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ برقرار، جے آئی ٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل بڑے پیمانے پر بے نقاب کی ، کابینہ کے فیصلے کے مطابق شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔

خبرنمبر4

ایف بی آر نے درآمدی کنٹینرز کی ٹریکنگ ، مانیٹرنگ کی شرط ختم کرنے کا اصولی فیصلہ ، ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار، اسٹیک ہولڈرز 15دن میں ترمیمی رولز پر تجاویز دے سکتے ہیں ۔

خبرنمبر5

راولپنڈی میں بیوی کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دینے کا بھانڈا پھوٹ گیا، مقتولہ کا شوہر فرخ امتیاز بھائی سمیت روپوش، پولیس کو ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ،

خبر نمبر 6

ترک سیریز کورلوس عثمان کے ہیرو کا دورہ پاکستان ، کراچی میں ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، ترک ادارکار نے ایس ایس یو ہیڈکوارٹر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔ براق اوزچیوت نے کہا کہ پاکستانیوں کی پرتپاک مہمان نوازی نے دل جیت لیا۔

خبر نمبر7

ڈاک کا ختم ہوتا رجحان، ڈیجیٹل ایپس نے ڈاک کی جگہ لے لی ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا دن آج منایا جارہا ہے ۔ سائنس کی ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلج میں بدل دیا۔