اسلام آباد(ای پی آئی) سال 2022 الیکشن کمیشن کی تاریخ کا ہنگامہ خیز سال ثابت ہوا ہے، اس سال پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آیا، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی ہوئی، اور پہلی دفعہ کسی پارٹی سربراہ کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا .

سال 2022 الیکشن کمیشن کی تاریخ کا ہنگامہ خیز سال، الیکشن کمیشن نے بڑے فیصلے بھی کئے اور دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا،،، 2014 سے چلنے والے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا اور پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی

توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہونے پر عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا گیا اور کیس ڈسٹرکٹ کورٹس بھیج دیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید اور الزامات عائد کئے گئے، الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا، الزامات عائد کرنے پر عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی کی آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے

اس سال بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو کرانے کا اعلان کیا گیا،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبائی حکومت سے ڈیٹا طلب کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی بھی کی گئی

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے،،، مردوں کی 55 فیصد کے ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 ہے،،، جبکہ خواتین کی 45 فیصد کے ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہے.