خبرنمبر1

مشن ورلڈ کپ ، شاہین اونچی اڑان کےلئے پرعزم، قومی ٹیم آج آئی لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع ملنے کا امکان ، دوسرے میچ میں انگلینڈ اوربنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ، جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ میلان کی نصف سنچریاں ،

خبرنمبر2

قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک آئی لینڈرز کے خلاف ناقابل شکست، دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں 8بار آمنے سامنے آئیں ، گرین شرٹس نے 7 میچ ااپنے نام کیے ، 1میچ بغیر نتیجہ رہا ۔

خبرنمبر3

شائقین کرکٹ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے لیے پر امید، بابر الیون عمدہ کارکردگی دکھا کر جیت اپنے نام کریں گے ، کرکٹ فینز پرجوش،

خبر نمبر4

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر سماعت، چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کر دی ، چار سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیسز التوا کا شکار ہیں ، میری ساتھی ججز سے درخواست ہے کہ اپنے سوالات کو روک کر رکھیں ۔ چیف جسٹس کے ریمارکس ، سوال ہوا کہ کیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سادہ اکثریت کی قانون سازی سے بدل سکتے ہیں ، ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل ،

خبر نمبر 5

فلسطین اور اسرائیل میں جنگ جاری ، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100ہوگئی ، 2ہزار741زخمی ، حماس کے حملوں میں 11امریکی بھی مارے گئے ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق، حماس کے اسرائیلی علاقوں پر لگاتار حملے جاری، ٹینکوں اور طیاروں کو نشانہ بنانے لگے ، حماس کے القسام بریگیڈ نے زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ۔

خبر نمبر6

اسرائیل جنگ کے اصول بھول گیا، اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت ، صیہونی فوج بزرگ، خواتین ، زخمیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے لگی ، اسرائیل کی 100شہری مقامات پر وحشیانہ بمباری ، 704فلسطینی شہید ، 4ہزار سے زائد زخمی ۔ شہدا میں 143فلسطینی بچے ، 105خواتین بھی شامل ۔ اسرائیلی طیاروں کی زخمیوں کو اسپتال لے جانیوالی 4ایمبولینسز پر حملہ ، غزہ کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت، صیہونی فوجیوں کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بھی فضائی حملہ ، درجنوں فلسطینی شہید، اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ ، نئی چوکیاں بھی قائم، 3لاکھ ریزرو اسرائیلی فوجی تعینات، غزہ کے لیے خوراک، بجلی ، فیول اور دیگر اشیاء کی سپلائی معطل،

خبرنمبر7

اسرائیل کے ایف 16طیارے بھی حماس کے نشانے پر ، وڈیو جاری، وڈیو میں جاری طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ القسام بریگیڈ کی دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرونز کی ویڈیوبھی جاری،

خبر نمبر 8

اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات نہیں ہوں گے ، اسرائیل کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ پہلے جنگ بندی پھر بات چیت آگے بڑھے گی ، اس وقت 150سے زائد اسرائیلی فوجی حماس کی قید میں ہیں ، اسرائیل کی ہر یلغار پر ایک صیہونی قیدی مار دیا جائے گا۔ غزہ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک کیے جانے والے اسرائیلی قیدی کی فوٹیج جاری کی جائے گی ۔ حماس نے اسرائیل فورسز کو خبردارکردیا۔

خبرنمبر9

غزہ میں بجلی ، ایندھن ، اشیاء کی ترسیل بند، صورت حال سنگین ، غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کااظہار تشویش، بےیارومددگار فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد نہ روکی جائے ، عالمی برادری بھی امداد کے لیے سامنے آئے ۔ یو این سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اپیل

خبر نمبر10

اسرائیل کا غزہ کے بعد لبنان پر حملہ، حزب اللہ کے 4جنگجو شہید، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں 2اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ، حزب اللہ کا بیان ، اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر بھی فضائی دفاعی نظام نصب کردیا۔ لبنانی سرحد پر ایک لاکھ اسرائیلی فوجی جمع کیے گئے ہیں ، اسرائیلی حکام

خبر نمبر 11

اسرائیلی حملے کا تباہ کن جواب دیں گے ، ایران کی دھمکی ، اسرائیل کی کسی بھی احمقانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے ، تہران نے مسلسل دھمکیوں کے بعد اسرائیل کو خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ میں رانی مشن اور اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام بھی مسترد کردیا، فلسطینیوں کے ناجائز صیہونی گھناؤنے جرائم کے خلاف دفاع جائز ہے ، ایران کا دو ٹوک موقف، عراق اور ایران کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ، اجلاس کل ہوگا۔

خبرنمبر 12

سعودی ولی عہد خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے متحرک، شہزادہ محمد بن سلمان کا مصر، فلسطین اور اردن کے صدور سے فون پر رابطہ ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور غزہ پر حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال ، عام شہریوں کی زندگی اور خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات پر بھی بات چیت، امن کی واپسی کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق، شہزادہ محمد بن سلمان کا فلسطینی عوام کے جائز مطالبات پر ساتھ دینے کا عزم ،

خبرنمبر13

ناران سے بابو سر ٹاپ تک برف باری ، کاغان ، پہاروں نے سفید چادر اوڑھ لی ، نظارے سفید، لاہور میں رات گئے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے ، مختلف علاقوں میں ژالہ باری ، موسم خوشگوار، وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے بارش، موسم سرد، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔