خبرنمبر1

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ حماس کے حملوں میں 11امریکی مارے گئے ، کئی قید کر لئے گئے ہیں ، غزہ کے گرد اسرائیل فوج کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری،

خبرنمبر2

میرے شہید کزن کا تعلق  حماس سے نہیں تھا، نہ ان بچوں کا جو حماس کو نشانہ بنانے کے نام پر کیے گئے حملوں میں مارے گئے ، برطانیہ میں فلسطین مشن کے سربراہ حسام زملوٹ کا برطانوی ٹی وی کو انٹرویو ، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں حسام زملوٹ کے 6رشتہ دار شہید ہوئے ۔

خبر نمبر3

دنیا بھر میں مظلوم فسلطینیوں سے اظہار یک جہتی ،نیویارک میں اسرائیل اور فلسطین کے حق میں ریلیاں ، پولیس نے مظاہرین کو ایک دوسرے سے دور رکھا ۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج، مظاہرین کے فری فلسطین کے نعرے ، اسپین کے شہر میڈرڈ میں اسرائیل کے خلاف ، فسلطینیوں سے اظہار یک جہتی ، ایتھنز اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج ، فری فلسطین کے نعرے ، سڈنی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی ، برسلز میں صیہونی ریاست سے اظہار یک جہتی کیلئے لوگ جمع، ایفل ٹاور اور برطانوی پارلیمنٹ اسرائیلی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ دیا ، عراق مٰں آیت اللہ سیستانی کی تمام مسلمانوں سے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی اپیل ،

خبر نمبر 4

پاک ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد، سری لنکا کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مکی ارتھر ہمارا اہم ہتھیار ہیں، بابر اعظم کاکہنا ہے کہ شاہین ابتدا میں جس طرح ان سوئنگ کرتے ہیں بیٹرز کیلئے مشکل ہوتا ہے ۔ ابتدا میں دو تین وکٹیں مل جائیں تو حریف دباؤ میں آجاتا ہے ۔ میرا کام ہے نئے بال سے اچھا آغاز دوں ، شاہین آفریدی ، ہمارا مین گول ورلڈ کپ ہے ، پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دی تھی ۔

خبر نمبر5

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹنانے سے متعلق کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ، خالد محمود خان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کی درخواست پہلے بھی آئی تھی اسے کمیشن نے مسترد کیا تھا۔ ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی ڈسکوالیفائی ہوئے تھے انہیں نااہل نہیں کیا گیا تھا اب چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل بھی کیا گیا ہے ۔

خبرنمبر6

عدالت نے شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او راول پنڈی کو مزید 8دن کا وقت دے دیا، ایڈووکیٹ عبدالرازق خان نے کہا کہ 24دن گزر گئے ، شیخ رشید کا کوئی پتا نہیں ، آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے ، سی پی او راولپنڈی کہاں ہیں ؟ درخواست گزار کے بیان حلفی میں تو وہ ملزم ہیں ۔ شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت 18اکتوبر تک ملتوی ،

خبرنمبر7

نوشہرہ میں ریپٹریشن سینٹر سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، ایک ماہ میں 200سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ، افغانستان واپس روانہ ، کراچی میں سہراب گوٹھ افغان بستی سے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع، پیر کے دن 15سے زائد بسیں افغانستان کے لیے روانہ ہوئیں۔

خبر نمبر 8

گرفتار افغان دہشتگردوں کا کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے کا اعتراف، افغان دہشت گردوں کا پاکستان میں کاروائیوں کا بھی اعتراف کیا، 10مارچ کو 11دہشت گرد افغان سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوئے ، دہشتگرد سیف اللہ کا کہنا تھا کہ 6افغانی اور 5پاکستانی شامل تھے ، کمانڈر چمتو سیکیورٹی فورسز کے خلاف بارودی سرنگ نصب کررہا تھا تو دھماکا ہو گیا، 5دن بعد آرمی نے انہیں ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا، ایک اور دہشتگرد شاہ محمود کا کہنا ہے کہ میرا کمانڈر مفتی نور ولی ہے ، کر گیس پلانٹ پر ہمارے حملے میں 4افراد جاں بحق ہوئے ،

خبر نمبر 9

بلوچستان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، نگران وزیراعلٰی اور اعلیٰ فوجی و سول حکام شرکت کریں گے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی شرکت بھی متوقع، امن وامان ، غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا پر غور ہوگا،

خبر نمبر10

سندھ میں 8اضلاع میں بجلی چوری 50فیصد سے زیادہ ہے ، سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ، سب سے زیادہ جیکب آباد میں 59فیصد ،لاڑکانہ میں 57فیصد، خیر پور میں بجلی چوری نقصانات 48فیصد ہیں ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف اپریشن ، 440کنکشن بجلی چوری میں ملوث، 47افراد گرفتار، 177مقدمات درج ،

خبر نمبر 11

پنجاب میں 24گھنٹے میں ڈینگی کے 137نئے مریضوں کی تصدیق، لاہور میں 72، راولپنڈی میں 33، گوجرانوالہ 6،ملتان میں 6 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال صوبے کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 5ہزار717کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ، 2ہزار سے زائد کیس لاہور میں سامنے آئے ۔

خبرنمبر12

ایف آئی اے کی کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی ، پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار، ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کے خلاف کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، کراچی میں نمائش چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، 1زخمی ، حسن اسکوائر پر مبینہ مقابلہ ، 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، شیریں جناح کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن ،

خبرنمبر13

دنیا بھر میں آج ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا دن منایا جارہا ہے ۔ نوجوانوں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں تیزی سے اضافہ ، ماہرین کی فوری توجہ اور اقدامات پر زور،

خبرنمبر 14

68فیصد پاکستانی سفید بالوں کو نہیں رنگتے،جیسے ہیں ویسے ہی رہنے دیتے ہیں ، البتہ 32فیصد نے بالوں کو باقاعدگی سے رنگنے کا بتایا ، گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کردیا۔

خبرنمبر15

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے رشتہ دار غزہ میں پھنس گئے ، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اپنے پیاروں کے لیے فکر مند، اسرائیل کا حکم ہے کہ جلد غزہ چھوڑ دیاجائے ، شدید جنگ ، ناکہ بندی کی وجہ سے نکلنا ناممکن ہو چکا ہے ۔

خبرنمبر16

اسرائیل فلسطین تنازع کی جڑ، قبضہ کی کہانی ، فلسطینیوں کی گھروں سے بیدخلی اور مظالم کی روداد، مختصر گیت میں سارا قصہ سنا دیا گیا۔ اسرائیلی حملے کے بعد گانا سوشل میڈیا پر مقبول،

خبرنمبر17

سان فرانسسکو ایک شخص کار ٹکرا کر چینی قونصلیٹ میں جا گھسا، ویزا آفس میں بھگدڑ مچ گئی ، پولیس کی فائرنگ سے کار ڈرائیور مارا گیا، چینی قونصلیٹ کی مذمت، حقائق سامنے لانے کا مطالبہ ،

خبرنمبر 18

دفتر سے خفیہ دستاویز برآمد، بائیڈن سے پوچھ گچھ ، اسپیشل کونسل نے بائیڈن کا اتوار اور پیر کو انٹرویو کیا، جوبائیڈن کا نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دستاویز نجی دفتر اور گھر سے برآمد،

خبر نمبر 19

کرکٹ کے اولمپکس میں شمولیت کی راہیں ہموار، کرکٹ کو 2028گیمز مین شامل کرنے کی سفارش، کرکٹ کے ٹی 20فارمیٹ کو شامل کرنے کی تجویز پیش ، 2028کے اولمپکس میں دیگر کئی کھیل بھی شامل کرنے کی سفارش، نئے کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ آئی او سی کے 16اکتوبر کو سالانہ اجلاس میں ہوگا۔