خبرنمبر1

پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ، یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے ، پاکستان جمہوریت اور فوج کو تنازعات سے باہر رکھیں ، اسد قیصر کی گفتگو، کہا محمد علی درانی نے جو کہا وہ ہماری پارٹی کا بیانیہ ہے ۔ محمد علی درانی کے علاوہ اور بھی لوگ مفاہمت کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم مائنس ون پر یقین نہیں رکھتے مقدمات کا سامنا کریں گے ، انتخابات میں بھرپور حصہ لینا ہمارا حق ہے ، مریم نواز جلسے کررہی ہیں ، ہمارے لوگ گرفتار کیے جا رہے ہیں ۔ کیا یہ پری پول دھاندلی نہیں ، ہمارے ساتھ جو ہورہا ہے اس کے پیچھے ن لیگ ہے ۔

خبرنمبر2

آئی ایم ایف کا یوٹیلیٹی اسٹورز، حکومتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کا مطالبہ ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے ۔ بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے ، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو فی الحال جواب نہیں دیا۔بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور،

خبرنمبر 3

انٹر بینک میں ڈالر 1.15پیسے سستا، 280.50روپے پر ٹریڈنگ جاری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا، 280روپے پر فروخت جاری ،

خبرنمبر 4

فلسطین کے معاملہ پر کچھ ممالک نے بڑا اچھا اسٹینڈ لیا، کھل کر کہا کہ ظالم کون اور مظلوم کون ہے ؟ پاکستان کو بھی دبنگ بیان دینا چاہیے تھا ، مشاہد حسین سید کہتے ہیں ہمارا موقف بڑا کمزور آیا، ڈر ڈر کے ہم نے یہ نہیں کہا اسرائیل مقبوضہ علاقہ ہے ۔ اسرائیل کا جو قبضہ فلسطین پر ہے وہی ہندوستان کا کشمیر پر ہے ۔ مودی اور نیتن یاہو فرسٹ کزن ہیں ، یہ غاصب ، فاشسٹ اور اسلام دشمن ہیں ، دونوں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی کام کررہے ہیں ، اس حوالے سے ضروری ہے کہ اصولی موقف اختیار کیاجائے ۔

خبر نمبر5

ایم کیو ایم کے سابق سیکرٹری انچارج جو رئیس مما کیس میں بری ، پولیس رئیس مما پر ایس پی شاہ محمد اور دلشاد کے قتل کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کورنگی میں 2012 میں فائرنگ کر کے ایس پی اور ڈاکٹر کوقتل کیا تھا۔ مقدمے میں نامزد دو ملزمان اعجاز قادری اور آصف اقبال پہلے ہی بری ہو چکے ہیں ۔

خبرنمبر6

میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نمازجنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک ، دونوں نوجوانو ں نے 9اور8اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر رضا علی شہید کی نماز جنازہ سرگودھا اور شہید حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کی ۔ آئی ایس پی آر نے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم کو مضبوط کرتی ہیں ۔

خبرنمبر7

نگران وزیر اعلیی سندھ مقبول باقر کا ملیر اے ٹو کوریڈور اسپتال کا دورہ ، مریضوں اور ان کے تیمار داروں سے ملاقات، نگران وزیراعلیٰ کا ایم ایس عبداللہ بروہی پر برہمی کااظہار، کہا اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز ہیں تو اسپتال کیوں خدمت نہیں کررہا؟ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ہیلتھ کیا کرتے ہیں؟ اسپتال کو سالانہ تنخواہوں کے علاوہ 50لاکھ کا بجٹ ملتا ہے ۔

خبرنمبر 8

لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن سے 3روز قبل اغوا طالب علم کی ویڈیو سامنے آ گئی ، طالب علم کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج ،

خبرنمبر9

اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی کارروائی ، 31کلو سے زائد منشیات برآمد، 5ملزمان گرفتار، 4خواتین سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کی لاہور کے علاقے برانڈرتھ روڈ پر کارروائی ، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان محمد نذیر اور امیر تاج کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے 15لاکھ 46ہزار برآمد ،

خبرنمبر 10

انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیے کو ہتھیار بنا لیا، یوگی آدتیہ نے مودی سرکار سے سندھ پر حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انتہا پسند یوگی آدتیہ ناتھ خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ،

خبرنمبر11

پاک بھارت میچ ، اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، احمد آباد پولیس کا کہنا ہے پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں کر لی ہیں ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی مکمل تیار ہے ۔ 7ہزار اہلکار اور 4ہزارگارڈز 14اکتوبر کو اسٹیڈیم کے اطراف ڈیوٹی دیں گے ۔

خبرنمبر 12

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دوسری برسی، ڈ اکٹر عبدالقدیر نے اپنی صلاحیتوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، اور قوم کے ہیرو ٹھہرے ، پاکستان کو پہلی اسلامی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بنایا۔ انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔