خبرنمبر1

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کروانے کا کیس، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے فون پر بات کروانےسے انکار کردیا، سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملزمان کی بیرون ملک بات کروانے کی اجازت نہیں۔ عدالت کا 18اگست تک ایس او پی جمع کروانے کا حکم ،

خبرنمبر2

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، اسحاق ڈار عدالت پیش نہ ہوئے ، کیس احتساب عدالت میں چلایاجا سکتا ہے یا نہیں ؟دلائل طلب ، احتساب عادلت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لیے ۔ جج محمد بشیر نے سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خبرنمبر3

نوازشریف کی واپسی سے قبل کارکنوں کو متحرک کرنے کا مشن ، مریم نواز آج لاہور کے دو حلقوں میں کارکنوں سے ملاقات کریں گی ۔ مریم نواز کارکنوں کو استقبال کے حالے سے ٹاسک دیں گی ۔

خبرنمبر4

جنگلی  حیات پر ظلم ، لاہور میں ایک اور مقدمہ درج ، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں عطائی کی دکان پر چھاپہ ، حکیم کے دو ساتھی پکڑے گئے ،مرکزی ملزم فرار، ملزم زندہ جنگلی حیات پر ظلم اور تشدد کرتا تھا۔ وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں ۔

خبرنمبر5

شہدائے پاکستان کو سلام ، شہیدوں کا لہو وطن کی بقا کا ضامن ، لانس نائیک محسن شہید 22اگست 2023 کو شہید ہوئے ۔ بیٹےکی شہادت کی خبر نے انتہائی صدمہ دیا، والد ، بھائی نے کہا محسن کے نصیب میں شہادت لکھی تھی ۔

خبرنمبر 6

شاہ رخ خان کو فلموں کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ، مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو وائے پلس سیکورٹی دے دی۔ سیکورٹی کمانڈو ہر وقت کنگ خان کے ساتھ رہیں گے ۔