خبرنمبر1
چار سماعتوں کے باوجود ہماری کارکردگی یہ ہے کہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، کئی کیسز التواکا شکار ہو رہے ہیں ، ساتھی ججز سے درخواست ہے کہ اپنے سوالات کو روک کر رکھیں ، چیف جسٹس کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت ، دوران سماعت چیف جسٹس نے بار بار سوال پوچھنے پر جسٹس منیب اختر کو ٹوک دیا۔ میں بھی اس عدالت کا جج ہوں سوال پوچھنا ہے ، افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ مجھے بار بار ٹوکا جا رہا ہے ، جسٹس منیب اختر، وکیل کو کون ٹوک رہا ہے ، آپ اپنے سوال ضرور پوچھیں لیکن دلائل مکمل ہونے کے بعد ، چیف جسٹس ، روکنے کے باوجود جسٹس منیب اختر سے پھر سوال صرف یہ بتا دیں آرٹیکل 191میں لا کا مطلب کیا ہے ؟جسٹس منیب اختر کا استفسار
خبرنمبر2
ایکٹ سے سپریم کورٹ کی آزادی میں مداخلت کی گئی ، اس سے پارلیمنٹ پر عائد تمام آئینی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ۔ سپروازئر کرنے کا مطلب تو سپریم کورٹ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس، صرف یہ بتا دیں کہ آر ٹیکل 191میں لاء کا کیا مطلب ہے ، کیا لیجسلیٹیواینٹریز پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پر سپروائزری کا اختیار دیتی ہیں؟جسٹس منیب اختر کا استفسار، اگر لاء کا مطلب ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوتا تو آئین سازوں نے بھی یہی لکھا ہوتا، جسٹس عائشہ ملک ،
خبرنمبر3
اسموگ کا روگ، پنجاب حکومت کا آئندہ بدھ سے لاہور بند کر نے کا فیصلہ ، 2ماہ کیلئے لاہور ہر بدھ کو بند ہوگا، اسکول ، مارکیٹس ، اور نجی ادارے بند ہوں گے ۔ تاجر اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں ، کمشنر ،
خبرنمبر 4
مشن ورلڈ کپ، شاہینوں کا دوسرا امتحان ، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ ، کوشل پریرابغیر کوئی رن بنائے آئوٹ، سری لنکا نے 115رنز 2وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے ہیں ۔
خبر نمبر5
کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا بنگلا دیش کو 365رنز کا ہدف، ڈیوڈ ملان نے شاندار 140رنز کی اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ،
خبر نمبر6
فلسطین کے ساتھ کشیدگی، صیہوبی کاروبار ٹھپ ، حماس کے حملوں سے اسرائیل کا تجارتی پہیہ رکنے لگا، عالمی ایئر لائنز نے اسرائیل کیلئے آپریشنز بند کر دیے ۔ اسرائیل نے اہم اشکلون پورٹ بند کر دی ، اسرائیل کی دوسری بڑی گیس فیلڈ سے پیداوار روک دی گئی ہے ۔ مشرق وسطی یورپ اقتصادی راہداری منصوبے کو بڑا دھچکا،
خبر نمبر7
اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات عالمی منڈیوں میں تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 88ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں 86ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئیں ۔ اسرائیل کشیدگی سے مشرق وسطی کی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار،
خبرنمبر 8
21اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے ، عوام گھروں سے نکلیں ، معاشی ترقی کے معمار کا استقبال کریں ، مہنگائی میں کمی ، تعلیم اور مفت علاج کے لیے نوازشریف کا ساتھ دیں ، پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے اور نوجوان کو روزگار ملے گا۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف کا عوام کے نام پیغام
خبر نمبر9
اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو گرفت میں لا رہے ہیں، کراچی میں کوئی نوگوایریا نہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔ کچے میں لوگ سرنڈرکر رہے ہیں ، نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز،
خبر نمبر 10
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے، وکیل کی استدعا، پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے ، اس نشان سے متعلق کیس پہلے ہی زیرسماعت ہے ۔ الیکشن کمیشن ، ہماری درخواست کو اس کیس سے منسلک کردیں ،
خبر نمبر 11
سی ڈی اے میں فائل چوری سے متعلق ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت، چیف جسٹس کا سوالات کا جواب نہ دینے پر سرکاری وکیل پر اظہار برہمی ، عدالت کا ہر منٹ قیمتی ہے ، یہ عدالت عوام کے پیسوں سے چلتی ہے ۔ چیف جسٹس کے ریمارکس،


