خبرنمبر1

اسرائیل پر حماس کے حملے جاری، ترجمان حماس ، تہران خالد قدومی کا کہنا تھا کہ آپریشن الاقصی فلڈ 75سالہ اسرائیلی جرائم کیخلاف ہے ۔ مجاہدین القسام بریگیڈ22مقامات پر لڑرہے ہیں۔ سیکڑوں اسرائیلی فوجی زیر حراست ہیں ، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے ، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100سے زائد ہو گئی ۔ اسرائیلی فوج کی حزب اللہ جھڑپیں جاری ، 300بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق، اشکیلون میں اسرائیلی فوج جمع ہونا شروع، حماس کی اسرائیلی یرغمالی قتل کرنے کی دھمکی ، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 4قیدی ہلاک ہو ئے ہیں حماس کی بمباری سے 11امریکی ہلاک ہوئے ہیں کچھ امریکی شہریوں کو قیدی بنایا گیا ہے ۔

خبر نمبر 2

بھارتی صحافی کو پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ ملنے پر مایوسی، پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ صحافی کیوں سیاسی دنگل کا شکار ہوں ؟بھار ت کو اچھے میزبانوں والا رویہ اپنا چاہیے ۔ راج دیپ سرڈیسائی

خبر نمبر 3

نوازشریف کل سعودی عرب پہنچیں گے ، عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے ۔ 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔ نوازشریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں ، اسحاق ڈار ، پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔ ن لیگ کا بیانیہ ہوگا، معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے ۔ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے ،

خبر نمبر4

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12کی افغان بستی میں آپریشن ، غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں ، افغان بستی کو آج شام تک ختم کردیا جائے گا، چمن میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ، افغان باشندے سندھ ، بلوچستان کے مختلف شہروں سے حراست میں لیے گئے تھے ۔

خبر نمبر 5

لاہور میں میٹرو بس ، اسپیڈوبس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد، اسلام آباد ، پنڈی میٹرو بس سروس کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کا حکم، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نجی لیب کا دورہ ، محسن نقوی نے میڈیکل ٹیسٹ کے نظام کو سراہا، سرکاری اسپتالوں میں لیبزکو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔

خبر نمبر 6

سکھر حیدرآباد موٹر وے کرپشن کیس، عدنان رشید، اور اسلم پیرزادہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے ۔ ملزمان کے موبائل کے ایس ایم ایس، وائس رکارڈ، میسج کی فزانزک رپورٹ آ گئی ۔ ملزمان کے موبائل سے کرپشن کی رقم تقسیم کرنے کے ثبوت ملے ہیں ، نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نواب شاہ اور مٹیاری کی سیاسی شخصیات سے رابطے میں تھے۔

خبر نمبر 7

سندھ کا چھوٹا سا قصبہ کئی دکھوں کا مداوابن گیا، پاک فضائیہ کے شہید فلائیٹ لیفٹیننٹ راشد خان کے نام پر بسایا گیا قصبہ ، راشد آباد میں قوت گویائی ، سماعت سے محروم بچوں کے اسکول ہیں ۔ اور خصوصی بچوں کے علاج کے مراکز بھی ہیں ۔ اسپتال بھی ہیں اور ڈائیلاسز سنٹر بھی ہیں ۔ مستحق افراد کے کھانے پینے کا انتظام بھی اور معمر افراد کے لیے گھر بھی ہیں ۔ راشد آباد خدمات شہید افسر کے ساتھیوں کی این جی او مفت فراہم کررہی ہے ۔

خبر نمبر 8

راولپنڈی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا کمشنر آفس کے باہر دھرنا، لیوان کیش منٹ اور پنشن ترامیم کا ترمیمی فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ ، پنجاب کےسرکاری ملازمین کے حقوق وفاق کی طرز پر بحال کیے جائیں ۔

خبرنمبر9

افغان صوبہ ہرات میں زلزلے میں اموات کی تعداد 4ہزار سے زائد ہو گئی ، 2ہزار گھر مکمل تباہ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ، چین نے افغان ہلال احمر کو 2لاکھ امریکی ڈالر فراہم کر دیے ۔ ہرات میں ہفتےکو 6.2شدت کا زلزلہ آیا تھا۔