اسلام آباد (ای پی آئی) سال 2022 میں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، اور خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے تقریبا 356 واقعات میں تقریبا 228 شہری اور 366 سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوئے جبکہ 353 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے.

سال 2022 میں ملک بھر میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، اور خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے تقریبا 356 واقعات ریکارڈ کئے گئے، ان واقعات میں تقریبا 228 شہری اور 366 سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے جبکہ 353 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا.

ملک کے 22 ویں سابق وزیر اعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو حلف اٹھایا ان کے 3 برس 9 ماہ اور 19 روزہ دور حکومت میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، اور خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے تقریبا 655 واقعات میں 589 شہری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 603 اہلکار شہید جبکہ 522 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے.

10 اپریل کو کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد 11 اپریل کو شہباز شریف نے ایک اتحادی حکومت تشکیل دی اتحادی حکومت کے 8 ماہ اور 20 روز کے دوران دہشت گردی کے 259 واقعات میں 122 شہری، 260 قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید جبکہ 229 دہشت گرد مردار ہوئے، بنوں حملے کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں یکدم تیزی آئی ہے.