خبرنمبر1
مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم ہونے تک معاہدہ کیسے ہو سکتا ہے ، حماس مسلم ممالک الاقصی آپریشن سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ریلیاں نکالیں ، ایران کے سپریم لیڈ ر نے اسرائیل کو تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا، جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں ، اس کی فوج اور انٹیلی جینس کی ناکامی ہے ۔
خبرنمبر 2
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈونکی ، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی شریک، غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین سے متعلق اقدامات ، امن وامان اور دیگر اہم امور پر غور،
خبر نمبر3
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے ، رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عارف حسین 2004سے ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں ، اولمپکس میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 15سے 3ہو گئی ۔ کیا عارف حسن قوم کو اس کی وضاحت دیں گے ؟ آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں معاملے میں مداخلت کریں ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی مزید تذلیل قابل قبول نہیں ۔
خبر نمبر4
احتجاج کروں گا، سمجھ نہیں آتا کیا احتجاج کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے ؟ جن لوگوں نے شہر کو تباہ کیا وہ تنقیدیں کریں تو دکھ ہوتا ہے ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کارکردگی دیکھیں الزامات کی سیاست سے گریز کریں ۔ مجھے وڈیرہ کہنے والے اپنی جائے پیدائش چیک کریں ،
خبرنمبر5
فیض آباد پل پر ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ بیٹا جاں بحق ، بیٹی زخمی، لاشیں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


