خبرنمبر1
امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے خطے میں بحری بیڑہ بھیج دیا، جان کربی کہتے ہیں اضافی امداد کا اعلان جلد کیا جائے گا، امریکا کا غزہ کیخلاف زمینی کارروائی میں شامل نہ ہونے کا اعلان ۔
خبرنمبر2
ن لیگ کا انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کا فیصلہ ، نوازشریف عام انتخابات آئندہ سال جنوری یا فروری میں کرانے کے حامی، قائد ن لیگ وطن واپسی پر انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کریں گے ۔ پار ٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ، ن لیگی قیادت نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
خبرنمبر3
مغربی ممالک کی اسرائیلی جارحیت کی حمایت، سپین کا شاندار اقدام ، سپین نے فلسطین کی امداد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، قابل تحسین اقدام کا سرکاری اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ کہا گیا اسپین فلسطین کی امداد جاری رکھے گا۔ اس حو الے سے اسپین کی حکومت کا واضح موقف ہے ، ادھر شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔
خبر نمبر 4
نیٹ فلیکس سیریز دا کراؤن کے چھٹی سیزن کا ٹیزر جاری، ٹیزر میں لیڈی ڈیانا کی موت کو موضوع بنایا گیا۔ سیریز کا پہلاحصہ نومبر ، دوسرا حصہ 14دسمبر کو چینل پر نشر ہوگا۔


