خبر نمبر 1
سری لنکا کے خلاف پاکستان بولرز کا فلاپ شو،لنکن بیٹرز نے مار مار کر بھرکس نکال دیا، سری لنکا نے 345رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا، کشل مینڈس اور سدھیرا کی دھواں دھار سنچریاں ، کشل مینڈس نے 122، سدھیرا نے 108رنز اسکور کیے ۔ پاتھم نسانکا کی نصف سنچری، 51رنز بنائے۔ حسن علی نے 4، حارث روئوف نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خبر نمبر2
پاکستان کی بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی ناقص کارکردگی ، لنکن بیٹرز کے سامنے پاکستانی کھلاڑی فیلڈنگ ہی بھول گئے ۔ پاکستان کو کشل مینڈس کا 18رنز پر کیچ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔ کشل مینڈس نے 77گیندوں پر 122رنز سکور کیے ۔
خبر نمبر3
اسرائیل کی غزہ پر بے دریغ بمباری، 770سے زائد نہتے فلسطینی شہید، 2700زخمی ، اسرائیل نے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا، 73 ہزار افراد موجود تھے ۔ اسرائیل کا غزہ کا مکمل محاصرہ ، بجلی ، پانی اور خوراک مکمل بند، اقوام متحدہ کی غزہ کے گرد اسرائیلی محاصرے کی شدید مذمت، محاصرہ فلسطینیوں کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے ، شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔
خبر نمبر 4
ن لیگ کا لاہور میں جلسے ، ورکرزکنونشن منسوخ کرنے کا فیصلہ ، قیادت کی ہدایت پر گلشن راوی میں شیڈول کل کا جلسہ منسوخ کر دیا۔ پار ٹی رہنماؤں کے حلقوں میں بھی جلسے ، ورکرز کنونشنز منسوخ ، پوری توجہ مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر دینے کا فیصلہ ، پارٹی رہنماؤں ، عہدیداروں کے اجلاس ماڈل ٹائون میں ہوں گے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہراجلاس کی صدارت کریں گی ۔
خبر نمبر5
الیکشن اگر ہو سکتے ہیں تو کل کروائیں ہم تیار ہیں ، ابہام کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملتان میں نیوز کانفرنس، کہا جنوری میں الیکشن ہوئے تو بالائی علاقوں میں ووٹنگ کیسے ہوگی؟ پاکستان کو صاف الفاظ میں فلسطین کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ تمام عالم اسلام کو غزہ کی طرف مارچ کرنا چاہیے ۔
خبر نمبر6
تمام سیاسی رہنماؤں کو الیکشن کے یکساں مواقع دئیے جائیں ، صدر مملکت عارف علوی کا مطالبہ ، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ ، شفاف ، جامع ہونے چاہیں، عوام اپنے پسند کے رہنما منتخب نہ کرسکیں تو جمہوریت بے معنی ہے ۔ تمام بحرانوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ تلخیاں ختم ہونی چاہیے تعاون اور درگزر کا راستہ نکالنا چاہیے ۔
خبر نمبر 7
اسرائیل نے فلسطینیوں کے خون سے ظلم کی نئی داستان لکھ دی ، صیہونی حملوں نے غزہ پٹی کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، کھیلنے کی عمر میں معصوم فلسطینی بچے جان بچانے کے لیے بھٹکنے لگے ۔
خبرنمبر 8
ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137رنز سے ہرا دیا، 365رنز کے تعاقب میں پوری بنگلا دیشی ٹیم 227رنز پر ڈھیر، ریسٹو پلے نے 4کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ڈیوڈ میلان کی شاندار سنچری، 140رنز بنائے ۔


