خبر نمبر 1

جب سب کہتے ہیں پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا نوازشریف ہر بار پاکستان ٹھیک کر کے دکھاتا ہے ، اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ نوازشریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے ، لاہور میں یونین کونسلز کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ۔

خبر نمبر 2

سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 99ہزار500روپے پر آ گئی ، 12ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15ہزار روپے تھی ۔

خبر نمبر3

پاکستان میں بے روزگاری کم ہو کر 8فیصد پر آنے کا امکان ، مہنگائی کی شرح 23.6فیصد رہے گی ۔ معاشی شرح نمو ڈھائی فیصد رہنے کی پیش گوئی ، آئی ایم کی ورلڈ اکانومک آئوٹ لک رپورٹ جاری ، عالمی سطح پر کورونا ، وس یو کرائن جنگ کے اثرات برقرار،

خبر نمبر4

سندھ میں بھی میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے ، مقبول باقر کی ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنے کی ہدایت، ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کی ایف آئی اے کو ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کی بھی ہدایت،

خبرنمبر5

اسرائیل اور فلسطین حالیہ جنگ کے مجرم ہم یوریپنز ہیں ، یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس کا بیان ، فلسطینیوں کیخلاف جاری ااسرائیلی جارحیت پر ردعمل ، ان کا کہنا تھا کہ نہ حماس کو مجرم سمجھتے ہیں اور نہ اسرائیلی آباد کاروں کو ،جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں ان حالات کامجرم جرمنی، فرانس ، یونان اور امریکا کا ہر فرد ہے ۔ یورپی ممالک نے ایک نسل پرست ریاست کی جانب سے کیے گئے مظالم پر دہائیوں سے اپنے منہ بند رکھ کر انسانیت کے خلاف جرم میں حصہ لیا، اب موقع غنیمت جان کر اس ناقابل یقین سانحہ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم یورپینز کو جگانے اور آزاد کرانے کے لیے اجتماعی طور پر امن کی طرف پہلا فیصلہ کن قدم لینا ہوگا، یہ ایک نسل پرست ریاست کی ہی تباہی ہے ۔