خبر نمبر 1

نیتن یاہو پرجہنم کے دروازے کھول دیں گے ، حماس کا اعلان ، اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کا چوتھا روز ، اسرائیل کے اندر 22مقامات پر لڑائی جاری 120راکٹ داغے گئے ۔ حماس

خبر نمبر2

ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کر دی، وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ایکٹ کوسپریم کورٹ کے اندرونی امور میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھ سکتے ، پارلیمنٹ ایسی قانون سازی نہیں کر سکتی جو سپریم کورٹ کو رولز بنانے سے روکے ، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو سپروائزکر سکتی ہے ۔ پارلیمنٹ کے سپروائزری اختیار کی بھی حدود ہیں ۔ دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل کا مخصوص انداز جسٹس منصور علی شاہ کو بھاگیا، میں آپ کی فزیکل موومنٹ کو انجوائے کررہا ہوں ، یہ واحد ورزش ہے جو میں کر سکتا ہوں ، فیصل صدیقی کا جواب ۔

خبر نمبر 3

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ کی تیاریاں ، دبئی سے پاکستان سفر کیلئے چارٹر طیارہ بک کروا لیا گیا۔ مسلم لیگ ن پرواز کو امید پاکستان کا نام دے گی ۔دبئی سے لاہور آنے والی پرواز آدھا گھنٹہ اسلام اباد میں رکے گی ۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں 21اکتوبر کا دن عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔ عوام ایک بار پھر نوازشریف سے محبت کا اظہار کریں گے ۔ اس وقت صرف ایک ہی لیڈر ہے جو ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

خبر نمبر 4

قانون کے مطابق پاکستان آنے پر میاں صاحب کوجہاز کے اندر سے گرفتار کیا جانا چاہیے ، بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں ، اب الیکشن کو بھول جائیں ۔ الیکشن بھول جائیں نوے دن کی کسی کو پروا نہیں ۔