غزہ (ای پی آئی) فلسطینی شہرغزہ پراسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب فلسطینی مجاہدین اپنی گوریلا کارروائیوں میں مصروف ہیں .

لبنان اور غزہ سے اسرائیل کی جانب بیک وقت راکٹ فائر کیے گئے۔جنوبی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ

حماس کی مسلمانوں کو یوم طوفان_الاقصى_ منانے کی اپیل

حماس نے اسرائیل کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن طوفان_الاقصى_ کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یوم طوفان_الاقصى_ منانے کی اپیل کر دی ۔۔

اسرائیل کی شمالی سرحد پرراکٹ سائرن بجنے کی آوازیں

بریکنگ نیوز: اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد کے ساتھ راکٹ سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کا فلسطین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان 

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے لئے 20 ملین ڈالرز کی فوری ہنگامی امداد کا اعلان، رقم بھی جاری کر دی گئی۔

 

دھماکہ کی ویڈیو

اسرائیل  کوفلسطين کے پرچم سے بھی الرجی ہے، اسرائیلی فوجی نے باڑ پر لگے فلسطینی پرچم کو اتار کر نیچے پھینکا مگر ڈنڈے میں دھماکہ خیز مواد تھا جس کے پھٹنے سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے

تل ابیب  ہمارے راکٹوں کی زد میں ہیں۔ حماس ترجمان

بریکنگ نیوز اسرائیل کے تمام شہر بشمول دارالحکومت تل ابیب اس وقت ہمارے راکٹوں کی زد میں ہیں۔ حماس ترجمان

مصر نے”رفح بارڈر” گیٹ بند کر دیا

مصر نے اپنی جنوبی سرحد پر "رفح بارڈر” گیٹ بند کر دیا، جو غزہ کا بیرونی دنیا سے واحد رابطہ ہے۔

عسقلان Askalan شہر پر حماس کے راکٹ حملوں کے بعد شہر کی تازہ ترین اندرونی صورتحال،

دی غزہ نیوز کے ایڈیٹرمیکس بلومینتھل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے غزہ چھوڑنے کا مطالبہ کرنے کے بعد، اسرائیلی فوج اب بمباری کررہی ہے اور مبینہ طور پر رفاح کراسنگ کے ذریعے مصر جانے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو ہلاک کر رہی ہے۔شایدایسا پہلی بار ہوا ہے،

بریکنگ نیوز۔۔

لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں..

حوثی گروپ بھی فلسطین کے حق میں

یمن سے تعلق رکھنے والے حوثی گروپ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل جنگ میں مداخلت کی کوشش کی تو ہم اسرائیل پر میزائیلوں کی بارش کر دیں گے۔

حماس کا اعلان

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پھر القسام بریگیڈ Ashkelon شہر پر حملے جاری رکھے گی یہاں تک کہ وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا یہی حشر اسرائیل کے زیرقبضہ دیگر شہروں کا کیا جائے گا

نیتن یاہو پرجہنم کے دروازے کھول دیں گے ، حماس کا اعلان ، اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کا چوتھا روز ، اسرائیل کے اندر 22مقامات پر لڑائی جاری 120راکٹ داغے گئے ۔ حماس

فلسطینیوں کے حملے کی ویڈیو وائرل 

اسرائیلی دفاعی فورس بیس پر فلسطینیوں کے حملے کے دوران مکمل تباہی اور افراتفری کی ویڈیو وائرل ،کلیش رپورٹ کی ویڈیو کے مطابق فلسطینی تنہا رولنگ مرکاوا Mk4M ٹینک پوائنٹ خالی کروانے کی فلم بندی کر رہے ہیں۔ویڈیو مٰں دیکھاجاسکتا ہے کہ فلسطینی کھلے عام اڈے کے علاقے میں بھاگ رہے ہیں اور کونوں میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کو گولی مار کر ان کے ہتھیار چھین رہے ہیں۔

غزہ سے عسقلان کی طرف راکٹ چھوڑنے کی ویڈیو…

 

اسرائیل اور فلسطین حالیہ جنگ کے مجرم ہم یوریپنز ہیں ، یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس کا بیان ،

فلسطینیوں کیخلاف جاری ااسرائیلی جارحیت پر ردعمل ، ان کا کہنا تھا کہ نہ حماس کو مجرم سمجھتے ہیں اور نہ اسرائیلی آباد کاروں کو ،جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں ان حالات کامجرم جرمنی، فرانس ، یونان اور امریکا کا ہر فرد ہے ۔ یورپی ممالک نے ایک نسل پرست ریاست کی جانب سے کیے گئے مظالم پر دہائیوں سے اپنے منہ بند رکھ کر انسانیت کے خلاف جرم میں حصہ لیا، اب موقع غنیمت جان کر اس ناقابل یقین سانحہ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم یورپینز کو جگانے اور آزاد کرانے کے لیے اجتماعی طور پر امن کی طرف پہلا فیصلہ کن قدم لینا ہوگا، یہ ایک نسل پرست ریاست کی ہی تباہی ہے ۔

 

حماس رہنما علی برکہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کہتے ہیں حماس کے آپریشن کی آخری لمحے تک کسی کو اطلاع نہیں تھی۔ ایسے وقت کا انتخاب کیا جب دشمن چھٹی میں مصروف تھا۔ ہمارے وسائل مہینوں تک چل سکتے ہیں، اس کی کمی نہیں ہے۔ پہلے بھی 51 روزہ جنگ لڑی تھی، اب بھی کئی ماہ لڑ سکتے ہیں۔

 

مولانافضل الرحمن نے بھی فلسطینیوں کے حق میں بیان دیدیا

پچھتر سال سے اسرائیل نے فلسطین پر اپنا قبضہ اور تسلط جما کر فلسطینیوں کا قتل عام کرتا آرہا ہے، امریکا جیسی قوتیں اسرائیل کی پشت پناہی کرتے آرہے ہیں، یہ انسانی حقوق کے قاتل ہیں، آج پہلی مرتبہ فلسطینیوں نے پیش قدمی کی ہے،ہمت اور تیاری کے ساتھ اپنی سرزمین کو آزاد کرنے کے لئے مسلح جدوجھد کا آغاز کیا ہے تو تمام مسلم ممالک کو فلسطینیوں کی پشت پر کھڑا ہونا چاہئے،او آئی سی فوری اجلاس طلب کر کے اپنا موقف واضح کرے،اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،#پاکستان کا بھی ابھی تک مضبوط موقف سامنے نہیں آیا،پاکستان اسرائیل کے ساتھ جارحیت کی ایک تاریخ رکھتا ہے،اس لئے ایک جاندار موقف اپنانا چاہئے اور #فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے۔۔!!

خبر کی اپ ڈیٹ جاری رہے گی ہمارے ساتھ رہیں