خبر نمبر 1
ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ، جیت کے لیے 345رنز ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ، 37ویں اور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 247رنز ، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی زمہ دارانہ بیٹنگ، عبداللہ شفیق کے 103گیندوں پر 113رنز ، بابر اعظم اور امام الحق آج بھی ناکام ، ابتدائی اوورز میں ہی وکٹیں گنوا دیں ۔ آئی لینڈرز نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ہدف دیا۔ کوشال میںڈس کی 65گیندوں پر سنچری ، 122رنز کی اننگز کھیلی ۔ سمارا وکرما کے 108رنز ، پاتھم نسانکا 51رنز بنا کر آئوٹ۔ حسن علی کی 4، حارث رئوف کی 2وکٹیں ۔ شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان کی 1،1وکٹ ۔
خبر نمبر2
امام الحق نے پہلے آسان کیچ چھوڑا، پھر ناقص شاٹ لگا کر وکٹ گنوائی ،کوشال مینڈس کا 18رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔ چانس ملنے پر سری لنکن بیٹر نے 122رنز کی اننگز کھیلی ۔ امام الحق نیدر لینڈز کے خلاف بھی 15رنز ہی بنا سکے ۔
خبر نمبر 3
ورلڈ کپ کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کا معاملہ ، بھارتی ہائی کمشین نے صحافیوں سے رابطہ کر لیا۔ کل سے پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت، نئی دہلی سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستانی صحافیوں کے ساتھ رابطہ کیا۔ 50سے زائد پاکستانی صحافیوں نے ویزے کی درخواستیں دے رکھی ہیں ۔
خبرنمبر4
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت، پاک فوج کی جانب سے سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت سے سپورٹ کیا جائے گا، وسائل کی لوٹ ماور اور منفی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکیں گے ۔ آرمی چیف کا اظہار خیال، اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے بارے میں بریفنگ،ریاستی ادارے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں ، شرکا کا عزم ، اجلاس میں غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے ، سرمایہ کاری پر پیشرفت کا جائزہ ، نگران و زیراعظم کی جانب سے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ، بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے ، صوبے میں سماجی و اقتصادی طور پر ترقی لانا ہوگی۔ حکومتی اقدامات سے علاقے کے لوگوں کے لیے معاشی سر گرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
خبر نمبر5
اسرائیل کی غزہ میں میڈیا دفاتر پر بھی بمباری ، متعدد صحافی ہلاک ، حملے میں برج حج کو نشانہ بنایا گیا ، وہاں پر میڈیا اداروں کے دفاتر ہیں ۔
خبر نمبر6
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کا 4گھنٹے طویل دورہ ، شہری سہولتوں کا جائزہ، پارکوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس، پی ایچ اے گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر جنرل کو سخت وارننگ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو شہر میں صفائی کا حکم ، ٹیچنگ اسپتال میں خاتون کے زچگی کے دوران جاں بحق ہونے کی انکوائری کی بھی ہدایت


