خبر نمبر 1

نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا پی آئی اے کی جلد نجکاری کرنے کا فیصلہ ، فواد  حسن فواد نے اسٹیل مل کر ڈیڈ اثاثہ قرار دے دیا، کہا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری ہو سکتی ہے نہ ہی بحالی ہو سکتی ہے ۔ ملز کی جگہ ایکپسورٹ پروموشن زون بنانے کی تجویز، حکومتی اداروں کے نقصان کہیں بڑھ چکے ، 15اداروں پر 2065ارب قرضہ ہے ۔ اس رقم سے 10یورسٹیز یا بھاشا ڈیم یا ایم ایل ون کا پورا ٹریک بن سکتا تھا۔ پی آئی اے کا جون تک خسارہ 713ارب ہوگیا۔ پی  آئی اے یومیہ 50کروڑ نقصان کررہا ہے ۔

خبر نمبر 2

ہرات میں آنے والے زلزلے میں 2دن بعد ملبے کے ڈھیر سے بچہ زندہ نکال لیا گیا۔ زلزلے سے اموات کی تعداد 4ہزار ، 2ہزار گھر مکمل تباہ ، چین کی افغان ہلال احمر کو 2لاکھ ڈالر کی امداد،

خبر نمبر 3

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ بحران ناکام امریکی پالیسی کی مثال ہے ۔ امریکا نے فلسطینی مفادات کو نظر انداز کیا۔ ان سمجھوتوں کو نظر انداز کیا جو سب کو قبول تھے ۔