خبر نمبر 1

حماس نے اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ برسا دیے ، تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں بھی سائرن بج اٹھے ۔ آپریشن الاقصی میں چار روز میں 5000سے زائد راکٹ داغے۔ 134فوجیوں سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1000سے تجاوز کر گئی ۔ فلسطینی پرچم اتارنے والے اسرائیلی فوجیوں کے پرخچے اڑ گئے ۔ آبادی پرحملے بند نہ کیے تو یرغمالیوں کو نہیں بخشیں گے ، حماس کا نماز جمعہ مسجد اقصی میں ساتھ ادا کرنے کا اعلان ۔

خبر نمبر 2

اسرائیل کے شدت پسند وزیر کا اپنے شہریوں کو مسلح کرنے کا اعلان ، کہا شہریوں کو 10ہزار بندوقیں دی جائیں گی۔ ہم دنیا کو الٹ پلٹ کر دیں گے ، تاکہ اسرائیلی قصبوں کی حفاظت ہو۔ اسرائیلی شدت پسند وزیر کا اعلان ، حماس کا کہنا ہے عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کیخلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ جب اسرائیل کا نقصان ہوا تو دنیا کو ہوش آیا۔

خبر نمبر3

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، 150سے زائد بچے شہید، 200لاپتہ ، غزہ کی 40فیصد آبادی 15سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے ۔ فلسطینی بچے اسرائیل کی جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ، 13سے17سال کے متعدد بچے اسرائیل کی قید میں ہیں ۔ جنہیں ممکنہ طور پر حماس میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خبر نمبر 4

معاشی بحران کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی میڈیا پر نوازشیں ، الیکٹرانک میڈیا کو 5ارب پرنٹ میڈیا کو3ارب روپے ، ڈیجیٹل میڈیا کو 1ارب 23کروڑ کے اشتہار جاری کیے ۔ جیو نیٹ ورک کو 34کروڑ 80لاکھ کے اشتہار، اے آر وائی کو 2کروڑ 17لاکھ کے اشتہار، دنیا نیٹ ورک کو 30کروڑ، ہم نیٹ ورک 29کروڑ71لاکھ ، ایکسپریس نیٹ ورک 28کروڑ 28لاکھ کے اشتہار، سما  ٹی وی 26کروڑ  83لاکھ کے اشتہار، محسن نقوی کے ٹی وی کو 21کروڑ78لاک کے اشتہار جاری کیے گئے ۔ اشتہار مارچ 2022تا اگست2023دیے گئے ۔اشتہارات کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں جمع ۔

خبرنمبر 5

نگران وزیرا علیٰ سندھ مقبول باقر کا سکھن پولیس اسٹیشن کا دورہ ، ایس ایچ او مالک ابڑو اور ہیڈمحرر منور کو معطل کردیا، کہا تھانے میں کسی ایمرجنسی حالات میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ، کسی قسم کے ریکارڈ کا پتا نہیں ، ایسے پولیس افسران کوکام کرنے کااختیار نہیں ہونا چاہیے ۔

خبرنمبر 6

جنگی آداب کے دشمن بھی قائل، اسرائیلی خاتون نے حماس کے جنگجوئوں کی تعریف کردی۔ حماس کے جنگجو پوچھ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ میں بہت خوفزدہ تھی ، انہوں نے کہا ڈرو نہیں ہم مسلمان ہیں ، تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ انہوں نے میری اجازت سے دو گھنٹے قیام کیا۔ اس کے بعد دروازہ بند کر کے چلے گئے ۔
خبرنمبر 7

کراچی میں سابق ایم پی اے کے گھر ملازمہ کی 90لاکھ کی چوری، پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید نے بتایا کہ ملازمہ 85لاکھ کا سونا، 5لاکھ نقد چرا کر فرار ہو گئی۔ پولیس نے ملزم پکڑنے کے لیے وظیفہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ وظیفوں سے چور پکڑنا ہے تو پولیس کا کیا کام ہے ،