غزہ (ای پی آئی ) اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کاسلسلہ پانچ روز سے جاری ،
اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کا اعلان ایک بار پھر سامنے آیا ہے اسرائیل کی جانب سے 3لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچادئیے گئے ہیں
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھر پر حملہ کے نتیجہ میں ان کے والد ،بھائی بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے ہیں ،
حماس کے مطابق غزہ پرگزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 30 سے زائدفلسطینی شہید ہوئے ہیں،حملوں میں رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں،میڈیا کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ رات طیاروں نے غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا پر چلنے والی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے ہلاک 14 فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے ، حملوں میں بھی 12سو سے زائد اسرائیلی جہنم واصل ہوچکے ہیں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170 بتائی جارہی ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زخمیوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں امریکہ بھی اسرائیل کو بھرپور سپورٹ فراہم کررہا ہے .
اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ چکا ہے اسرائیلی بمباری اور بربریت کے نتیجہ میں غزا میں اب تک 9 سو سے زائدشہادتیں کنفرم ہو چکی ہیں جن میں پانچ سو سے زائد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں چار ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں