خبر نمبر 1
اسرائیل کی غزہ پر بارود کی برسات پانچویں روز بھی جاری کئی علاقے ملبے کے ڈھیڑ بن گئے اسرائیل کا ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیئے القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھر پر حملہ سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد بھائی بھتیجے اور پوتی شہید ہو گئے غزہ پر رات بھر کے اسرائیلی کے حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں 200 مقامات پر بم برسائے اسرائیل نے رہائشی عمارتوں ،مساجد ،دکانوں ،فیکٹرویوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا غزہ سے نکلنے کے واحد راستے مسر کے ساتھ رفح بارڈر پر بھی بمباری امدادی سامان پہنچانے والے ٹرکوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی
خبر نمبر 2
5 روز سے جاری آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہو گئی 3000 زخمی لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کر دی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی گاڑی کو دو گائیڈڈ میزائلز سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہلاک اہلکاروں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے
خبر نمبر 3
فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچا دیا گیا دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل پہنچنے پر غور امریکی قومی سلامتی مشیر کہتے ہیں کہ ابھی امریکی فوج تعینات نہیں کی جا رہی امریکی وزیر خارجہ آج اسرائیل کے لیے روانہ ہوں گے اسرائیلی وزیر اعظم کا امریکی صدر سے رابطہ کہا ہولو کاسٹ کے بعد ایسا منظر نہیں دیکھا امریکی صدر کہتے ہیں اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے فوجی امداد بڑھانے کا اعلان بولے حملوں کے بعد ممکنہ علاقائی خطرات کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں حماس کی جوابی دھمکی ،واضح کیا کہ قبضے کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے مقدس مقامات کا دفاع اور قبضہ ختم کرا کے ہی دم لیں گے
خبر نمبر 4
اسرائیل کا غزہ پر بمباری میں ممنوعہ وائٹ فاسفورس کا استعمال فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی سطح پر پابندی کے باوجود فلسطینیوں پر صیہونی فوج وائٹ فاسفورس کے راکٹ پھینک رہی ہے وائٹ فاسٹ فاسفورس سے زمین پر تیز اور وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے جلنے پر کیمیکل کو بجھانا انتہائی مشکل ہوتا ہے وائٹ فاسفورس ٹشوز اور ہڈیوں تک کو جلا دیتا ہے
خبر نمبر 5
فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا برطانیہ کے شہروں لندن اور کیمبرج میں بھی ریلیاں فرانس کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے امریکہ کی ریاست نیویارک الی نوائے اور واشنگٹن میں رہلیاں کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی فلسطینیوں کے حق میں آوازیں بلند اردن تیونس مراکش یونان کوسوو میں بھی ریلیاں آسٹریلیا کے شہر میلبورن اور سڈنی میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،جنوی افریقہ سے ارجنٹینا تک فلسطینوں کےحق میں مظاہرے
خبر نمبر 6
نامور یہودی ڈاکٹر اور مصنف گبور ماٹے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارہیت اور بربریت کی داستانیں خود اسرائیلی تاریخ دانوں اور فوجیوں کی زبانی سنی جا سکتی ہیں لاعلمی کا کوئی جواز نہیں یہودی ریاست کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ہمیں فلسطین کی مقامی آبادی کیلئے ڈراؤنا خواب بننا پڑا ،فلسطینوں کی ملک بدری ایک مسلسل اور منظم عمل رہا حماس کی بد ترین چیزوں کو ہزار سے ضرب دیں تب بھی اسرائیلی جارہیت کے برابر نہیں پہنچ سکیں گے اسرائیل کے تمام تر مظالم کے باوجود مغربی میڈیا میں اسے کچھ نہیں کہا جاتا
خبر نمبر 7
شاباش پاکستان ،شاباش کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے تاریخ رقم کر دی ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا سری لنکا کے خلاف گرین شرٹس نے 345 رنز بنا کر دوسری فتح حاصآل کر لی میگا ایونٹ میں اپنا پہلا ہی میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے اور محمد رضوان نے تو کمال ہی کر دیا ا131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہدف دس گیندیں پہلے 4 وکٹ پر پورا کر لیا حیدرآباد دکن میں صرف 35 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عبداللہ اور رضوان نے تیسری وکٹ پر 176 رنز کی شاندار شراکت لگائی عبداللہ کے بعد سعود شکیل اور افتخار نے بھی رضوان کا ساتھ نبھایا پاکستان کو ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرایا
خبر نمبر 8
سری لنکا کہ خلاف میچ کے ہیرو پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا
خبر نمبر 9
افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے آج صبح 6.3 اور 5.00 پر شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز ہرات سے 28 کلومیٹر دور تھا
خبر نمبر 10
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے سے نیچے آگیا ڈالر کا بھاؤ 1 روپے 1 پیسے کم ہو کر279 روپے 50 پیسے ہو گیا
انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 27 روپے 6 پیسے کم ہوچکا ہے
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان نے دلائل کا اغاز کر دیا اٹارنی جنرل کے دلائل سے پہلے چیف جسٹس کے ریمارکس کہا کہ آپ لاسٹ بٹ ناٹ دی لیسٹ ہیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ تین سوالات اٹھائے گئے تھے جن کا جواب دیں گے آرٹیکل191 اور عدلیہ کی ازادی کی بات کریں گے پارلیمنٹ کے ماسٹر اف روسٹر ہونے کے سوال پر دلائل دیں گے اپیل کا حق دیئے جانے پر دلائل دیں گے اور فل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے سوال پر بھی دلائل دیں گے
خبر نمبر 11
اسلام اباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کی بازیابی کی درخواست نپٹا دی چیف جسٹس نے بابر اعوان سے پوچھا جی ڈاکٹر صاحب بندہ واپس آگیا ہے بابر اعوان بولے اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروایا
خبر نمبر 12
راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا ہزاروں طلبہ کی تعلیمی نقصان پر والدین کو تشویش ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی پنجاب حکومت سے لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں ترمیمی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
خبر نمبر 13
24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 178 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصویر لاہور میں ڈینگی کے 76 راولپنڈی 38 ملتان 24 گجرانوالہ میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5895 ہو گئ
خبر نمبر 14
راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن نے ضلع سوابی کے گاؤں نبی کی قسمت بدل دی علاقے میں عالم اباد اور ویلفیئر ٹاؤن تکمیل کے اخری مراحل میں ہیں جدید ٹاؤن کی تعمیر میں پاک فوج اور پاک فضائیہ حصہ لے رہی ہیں علاقے کی پسیماندگی دور کرنے کے لئے صاحب ثروت افراد نے 1 ہزار کنال اراضی عطیہ کی جس پر 28 کروڑ روپے کی لاگت سے عالم اباد ویلفیئر ٹاؤن بن رہا ہے 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا قیام یتیم بچوں کے لیے کفالت سینٹر سکولز کالج کیڈٹ کالج اسلامک سینٹر جامع مسجد کھیل کا گراؤنڈ اور پاکستان ایئر فورس کالج منصوبے میں شامل ہے


