خبر نمبر 1
اسرائیل کا جبر انتہا کو چھونے لگا، غزہ میں غذا کی کمی ، بڑ ے انسانی المیے کا خدشہ ، خوراک اور پانی کی سپلائی محدود، صورتحال تباہ کن ہو سکتی ہے ۔ ہسپتال پناہ گزین کیمپوں میں تبدیل ، زخموں سے چور فلسطینیوں کیلئے اشیائے ضروریہ خریدنا بھی ناممکن بنادیا گیا ، دکانوں پر اشیاء کی کمی کا سامنا ، ورلڈ فوڈ پروگرام کی عالیہ زکی کہتی ہیں بمباری کے نتیجے میں صور تحال مزید بدتر ہو جائے گی ۔ غزہ کا واحد پاور پلانٹ بھی بند، فسلطینیوں پر زمین تنگ کر دی گئی ۔ غزہ میں اسکولوں ، اسپتالوں ، یو این مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اپیل
خبر نمبر2
اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن بمباری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد1100سے زائد ہو گئی ، بچوں اور خواتین سمیت 5ہزار سے زائد فسلطینی زخمی ، اسرائیلی فوج کی جانب سے فاسفورس بموں کا استعمال ، محصورغزہ پر ہزاروں ٹن بارود گرا دیا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اڑھائی لاکھ سے زائد فسلطینی بے گھر۔
خبرنمبر 3
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی کارروائیاں، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300سے تجاوز کر گئیں ، 3ہزار سے زائد زخمی ، حملوں میں 22 امریکی اور 188 اسرائیلی فوجیوںکے مارے جانے کی تصدیق اسرائیلی میڈیا کا تل ایبیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف، جرمنی کا اپنے 5ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم ،
خبر نمبر4
اسرائیل حماس جنگ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ااجلاس آج ہوگا، خطے میں کشیدگی ختم کرانے ، یرغمالیوں کی رہائی پر غور کیا جائے گا ، جانی نقصان سمیت دیگر معامالت زیر غور آئیں گے ۔ اس سے قبل اتوار کو ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا ۔ باضابطہ قرارداد پیش نہ ہو سکی۔ مشترکہ اعلامیہ یا بیان تک جاری نہ ہوا۔
خبر نمبر 5
حماس کے خاتمے کے لیے براہ راست احکامات دئیے جائیں گے ، اسرائیلی وزیراعظم کا اعلان ، نیتن یاہو کا کہنا ہے ہم نیشنل ایمرجنسی گورنمنٹ بنا چکے ، حکومت کا قیام جنگ جاری رہنے تک رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم
خبر نمبر6
امریکا اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنائے گا، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان ، انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورے پر پہنچیں گے ۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم کرانے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ۔
خبر نمبر 7
پاکستان کی نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔ مشرق وسطی میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے ۔ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ
خبر نمبر 8
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال، فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا۔ امن سمجھوتے کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے ۔ ترکییہ کے صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہادہ محمد بن سلمان کے درمیان میں ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں رہنمائوں کا اسرائیلی فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال ، اسرائیل فسلطینی شہریوں پر بمباری بند کرے ، طیب اردوان
خبر نمبر9
چین کا ایک بار پھر اسرائیل فسلطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور، امن مذاکرات کی بحالی ہی فلسطین اسرائیل تنازع کا بنیادی حل ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا بیان ، روس کا بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان ، امریکا نے بحری بیڑا بھیج کر خطے کی کشیدگی میں اضافہ کیا، مصری حکومت کا اسرائیل اور حماس سے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ ، غزہ پٹی تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے کم از کم 6 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کی جائے ، مصری حکام
خبر نمبر 10
برطانوی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل جیمز کلیورلی کی ہم منصب کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کے دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا، جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ پناہ کیلئے عمارت کی طرف دوڑے ، دونوں کی بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
خبرنمبر 11
حماس کے ساتھ جنگ اسرائیلی کیلئے جانی نقصان کے ساتھ معاشی طور پر مہنگی ثابت، جنگی ا خراجات کا ابتدائی تخمینہ 6ارب80کروڑ ڈالر ہوگا، اسرائیلی بینک نے خبردار کر دیا موجودہ صورتحال میں ابھی جنگ کی مدت کا تعین کرنا مشکل ہے ، جنگی صورتحال کے باعث آئندہ برس اسرائیلی بجٹ کا خسارہ 1.5فیصد ہونے کا امکان ، آئی ایم ایف نے بھی اسرائیل فلسطین کشیدگی سے عالمی معیشت کے غیر یقینی کی طرف جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
خبرنمبر 12
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد، عدالت عظمیٰ نے 10-5کے تناسب سے فیصلہ سنایا، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عائشہ ملک نے مخالفت میں فیصلہ دیا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سید منصور علی شاہ ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس محمد علی ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندو خیل،۔ جسٹس حسن اطہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس اطہر من اللہ نے ایکٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔ مستقبل میں سوموٹو کیسز کے خلاف اپیل کے حق کی شق 9 اور 6 کے تناسب سے قانونی قرار، ماضی میں سوموٹو کیسز میں اپیل کے حق کی شق 8-7کے تناسب سے مسترد، سپریم کورٹ میں ماسٹر آف روسٹر کا تصور بھی ختم ، بینچ کی تشکیل اور مقدمات کا تقرر 3رکنی کمیٹی کرے گی ۔ کمیٹی میں چیف جسٹس اور سینئر ترین جج شامل ہوں گے ۔ از خود نوٹس کا اختیار بھی 3رکنی کمیٹی کو منتقل ، ازخود نوٹس پر اپیل کا حق آئینی قرار، فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہو سکے گی ۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ ہو گیا۔
خبر نمبر 13
پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کی عزت کی ، پارلیمنٹ ہماری دشمن نہیں نہ ہم ان کے دشمن ہیں ، مل کر چل سکتے ہیں اداروں کو لڑانے کی کوشش نہ کریں پارلیمنٹ ایک قدم آگے جا سکتی تھی لیکن نہیں گئی ، ہمیں اداروں کی عزت رکھنی چاہیے ، عدالتی فیصلوں کی پابندی اور ان پر عملدرآمد ضروری ہے ، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے بھی قانون ہوں گے ؟ یہ کیوں نہیں کہتے کہ آئین سازوں نے پارلیمنٹ یا لاء کا لفظ دانستہ استعمال کیا، پارلیمان نے آئین کو جاندار کتاب کے طور پر بنایا جو وقت پڑنے پر استعمال ہو سکے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس، آئین چیف جسٹس کو ماسٹر آف روسٹر تسلیم نہیں کرتا، اٹارنی جنرل کے دلائل ، ماسٹر تو ایک ہی ہے اوپر والا، کیا نوآبادیاتی نظام سے ہی ماسٹر کی اصطلاح لینی ہے ہم تو 1400 سال پہلے کی طرف دیکھتے ہیں ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ
خبرنمبر 14
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا، فیصلے سے پارلیمنٹ کی توقیر میں اضافہ ہوا ہے ، جو عوام کی حقیقی نمائندہ ہے ۔ آئینی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے تناظر میں نوازشریف کے ماضی کے فیصلوں کیخلاف اپیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، مسلم لیگ ن کے صدر کا عدالتی فیصلے پر ٹوئٹ
خبرنمبر 15
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوازشریف اب اہل ہیں، قائد ن لیگ کی نااہلی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد ختم ہو گئی ، نوازشریف کے خلاف نیب کیسز کو ان کے وطن واپس لوٹنے پر دیکھا جائے گا ، سپریم کورٹ نے احاطہ کیا قانون سازی پارلیمنٹ کا ا ختیار ہے ، اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل،
خبرنمبر 16
عدالت عظمیٰ کا کل کا فیصلہ درست ہے ، یہ نوازشریف کے حق میں نہیں پتہ نہیں شہبازشریف اس فیصلے پر کیوں خوش ہیں؟اسد عمر کا سوال ، کہا سائفر کیس میں مجھ پر کوئی الزام ہی نہیں ، جن کو ملا انہوں نے اس کا درست استعمال نہیں کیا۔ دوسرے رہنمائوں کی طرح کرنا ہوتا تو اب تک کر چکا ہوتا، اسد عمر
خبرنمبر17
قائد ن لیگ نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ نوازشریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے جدہ پہنچے ۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے دوران عمرہ کریں گے ۔ 17یا 18اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے ۔ نوازشریف کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرا لیا گیا۔
خبر نمبر 18
عوام پریشان ہیں اس لیے نوازشریف آرہا ہے ، سارے تجربے فیل ہو گئے تو تجربہ ایک ہی کامیاب رہا وہ ہے نوازشریف ، مشکلات سے کیسے نکلیں؟ حل نوازشریف بتائیں گے ، قوم کو اچھے دن دکھائیں گے ، 2024سے2029تک پاکستان کو معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائیں گے ۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز کی بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب
خبرنمبر 19
روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96پیسے کمی، 278روپے 55پیسے پر ٹریڈ ، امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 28روپے 55پیسے سستی ہو گئی ۔
خبر نمبر 20
آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان میں وقت کی تبدیلی،2ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ ، نگران حکومت کے دوران حویلی بہادر شاہ ، بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری نہیں ہوگی۔ پاور پلانٹ کی نجکاری کاپراسیس نگران حکومت کے دور میں مکمل نہیں ہو سکتا، پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے 2پاور پلانٹس کی نجکاری کی کٹمنٹ کی تھی ۔
خبرنمبر 21
کابینہ میں کسی ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی ، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے ۔ 9مئی مقدمات ایک قانونی عمل ہے اس عمل سے کسی کو الیکشن سے روکا جائے گا تو قانون پر عمل کریں گے ۔ صاف شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے ، نوازشریف تین دفعہ وزیراعظم رہے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ، سیاسی جماعت کا سربرہا ملنا چاہتا ہے تو کیوں نہیں ملوں گا، کرنسی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کا کریڈٹ ملٹری لیڈر شپ کو جاتا ہے ، ایف آئی اے ، کسٹم ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو ان سے درخواست نہ کرتا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کامران شاہد سے گفتگو،
خبرنمبر 22
چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف توڑ پھوڑ احتجاج کا کیس ، وکیل صفائی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالتی پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی رپورٹ طلب کر لی ۔ جج ابو الحسنات کی وزارت داخلہ سے مشاورت کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،
خبرنمبر 23
سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے ، فرد جرم فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس سائفر کو اخراج مقدمہ کی درخواست کیساتھ یکجا کردیا ۔
خبرنمبر 24
تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کی ڈ پٹی کمشنر کو کل تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت، بتائیے کیا مسئلہ ہے کیوں اجازت نہیں دی ؟عدالت کا پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار ، کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،
خبر نمبر 25
ایک اور امن دشمن انجام کو پہنچ گیا، ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل مروت مارا گیا، ہلاک دہشت گرد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سرغنہ کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے ۔
خبر نمبر 26
پنجاب میں تھانہ کلچر تبدیل کرنے کا مشن ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی متحرک ، عام آدمی کو تھانوں میں انصاف ملنا چاہیے پنجاب کے 750تھانوں کو اپ گریڈ کریں گے ، 1.9ارب روپے جاری کرنے کا منصوبہ ہے ، تھانوں میں پولیس اہلکار ٹینٹ میں کام کرنے پر مجبور ہیں ، صوبائی حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے ۔ محسن نقوی
خبرنمبر 27
میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں جیپ نہر میں گر گئی ، سرائیکی گلوکار شرافت علی سمیت 7افراد ڈوب کر جاں بحق ، ریسکیو نے لاشیں نہر سے نکال لیں۔
خبرنمبر 28
شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر بائی پاس پولیس مقابلہ ، 5ڈاکو مارے گئے ، ملزمان نے دوران ڈکیتی 2بہنوں سے زیادتی کی تھی ۔ پولیس حکام


