خبر نمبر 1
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، مزید 51فلسطینی شہید ، غزہ کا مکمل محاصرہ ، بجلی و پانی بند ہونے سے زندگی مشکل ، اسرائیلی بمباری سے اب تک 1200فلسطینی شہید ، 6ہزار زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے 11ارکان بھی لقمہ اجل بنے ، ہسپتالوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی ۔ اقوام متحدہ کے مطابق 3لاکھ 38ہزار فلسیطنی بے گھر ہو چکے ۔ غزہ کو فوری پانی ، خوراک ، فیول کی سپلائی کیلئے راستہ دیا جائے ، گوتریس ، اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔
خبرنمبر 2
حماس کے جوابی حملے ، 220فوجیوں سمیت 1300اسرائیلی ہلاک ، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں راکٹ داغے ، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل میں 22امریکی شہری بھی ہلاک ہوئے ، مصر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حملے سے متعلق پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔ مصر کا دعویٰ ، اسرائیلی وزیراعظم نے پیشگی اطلاع کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں ۔
خبرنمبر3
وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق صدر کا بیان واپس لے لیا، جوبائیڈن نے کہا تھا حماس کے ہاتھوں ہلاک بچوں کی تصاویر دیکھی ہیں۔ اسرائیل آنے والے برطانوی وزیر خارجہ سائرن بجتے ہی بھاگ نکلے ۔ جیمبز اور اسرائیلی ہم منصب نے دوڑ کر عمارت میں پناہ لی ۔
خبرنمبر4
عالمی برادری اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لے ، پاکستان کا مطالبہ ، دفتر کارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن ووقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھی بدترین مظالم جاری ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اٹھائے ، سیاسی لیڈرز کو فوری رہا کیا جائے ۔
خبرنمبر 5
ماضی کے مقدموں میں اپیل کا حق دینے کی شق مسترد، عدالتی فیصلے سے نوازشریف کے کیس میں اپیل کے دروازے بند، نوازشریف پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں ۔ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں نوازشریف واپس آ کر الیکشن لڑنے کے لئے درخواست دیں گے ۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نوازشریف نااہل رہیں گے کیسز ختم کرانے کے لئے عدالت جانا پڑے گا۔ سپریم کورٹ کے وکیل امتیاز رشید صدیقی بولے جب تک پاناما کیس کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا تب تک نوازشریف کی نااہلی برقرار رہے گی ۔
خبرنمبر 6
سپریم کورٹ فیصلے نے مفرور مجرم کی نااہلیت اور وسزا پر مہر تصدیق ثبت کی ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سیاسی امیدیں لگانے والے گروہ کو مایوسی ہوئی ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ، ترجمان نے کہا کہ این آر او کی چھتری تلے سیاست کے خواب دیکھنے والے پریشان ہو گئے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سازشوں کے امکانات بھی دم توڑ گئے ۔
خبرنمبر7
ابھی نہیں لگتا نوازشریف کو کوئی بڑا ریلیف ملے گا، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی آف دی ریکارڈ میں گفتگو، کہا مستقبل میں کیا ہوگا اس کے متعلق ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا، تمام فیصلے ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے تبدیل بھی ہو جاتے ہیں ، نہیں معلوم چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا گیایا نہیں ، کسی سے ناانصافی ہوئی تو انصاف ملنا چاہیے ۔ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کرائیں گے ۔ ریاست چاہے تو کسی بھی موسم میں انتخابات ہو سکتے ہیں ۔
خبرنمبر8
غیرقانونی سرگرمیں میں ملوث کرنسی ڈیلرز کا گھیرا تنگ، پانچ بی کیٹگری ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل ، کمپنیاں غیر قانونی کرنسی ٹیڈ میں ملوث تھیں ، اسٹیٹ بینک
خبرنمبر9
2024کے لیے500بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست، صدر ، سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کے نام بھی شامل ، رائل اسلامک اسٹریجٹک اسٹیڈیز نے فہرست جاری کر دی ۔ پاکستان سے آرمی چیف عاصم منیر ، نوازشریف ، شہباز شریف ، چیئرمین پی ٹی آئی ، مفتی تقی عثمانی، مولاناطارق جمیل کے نام شامل ، فہرست میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، طیب اردوان کے نام شامل ، مصری صدر الفتح السیسی ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بھی شامل ہیں ۔
خبرنمبر10
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 19دن باقی ، 31اکتوبر تک پاکستان نہیں چھوڑا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔ رجسٹر افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت ہے ، اعلامیہ
خبرنمبر11
شکار پور سے اغوا ایس ایچ اوسمیت 5اہلکاروں کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا، پولیس کو 24گھنٹوں آپریشن کے بعد بھی کامیابی نہ مل سکی ۔ ڈاکوؤں نے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے گرفتار ڈاکو مہر عرف مہرم بڑانی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
خبرنمبر 12
مودی کے ہندوستان میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشت گرد قرار، الجزیرہ کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 2010تک تقریر کیس میں ارندھتی رائے کیخلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دیدی، دی گارڈین نے لکھا کہ ارندھتی رائے ہمیشہ سے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتی آئی ہیں ۔
خبرنمبر13
ٹائٹن آبدوز کا بقیہ ملبہ اور انسانی باقیات نکال لی گئیں۔ آبدوز ٹائٹن کے بقیہ حصے کو امریکی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔ ماہرین انسانی باقیات کا جائزہ لیں گے ۔


