خبر نمبر 1
جبری نقل مکانی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، فلسطین کی آزادی اور عوامی حقوق کا ساتھ دیتے رہیں گے ، قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ، اعلامیہ جاری ، اسرائیل پانی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ منسوخ کرے ، محاصرہ ختم اور امداد کی اجازت دی جائے ۔ غزہ کے خلاف جنگ فورا بند کرنے کا مطالبہ ،
خبرنمبر2
ن لیگ اور جے یو آئی میں اتحاد برقراررکھنے پر اتفاق، شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، دونوں نے اتفاق کیا کہ ملک کو بحرانوں سے متحد ہو کر ہی نکالا جا سکتا ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16ماہ سیاست نہیں کی ، مولانا فضل الرحمان بولے سچ بے نقاب ہوچکا ، نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔ رہنمائوں کا ناحق چور ڈاکو کہنا سیاسی انجیئرنگ کا کھیل تھا ۔
خبرنمبر3
بجلی چور قانون کی پکڑ میں آنے لگے ، گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران مزید 47ملزمان کو دھر لیا گیا۔ 32لاکھ سے زائد کے جرمانے ، سینکڑوں میٹرز چیک کیے گئے ۔
خبرنمبر4
لاہور میں آج سے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل اور گاڑیاں بند کی جائیں گی ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ر ات گئے اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چلڈرن ہسپتال بھی گئے ، ایمرجنسی میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔ بند پڑے اے سی کو فوری چلانے کی ہدایت،


