خبر نمبر 1
بائیڈن کا اسرائیل سے جنگی قوانین کے احترام پر زور، اسرائیل کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کااحترام کرے ، امریکی صدر، فلسطینیوں کو آزاد ریاست کے قیام کا حق حاصل ہے ، فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں تاریخی طور پر وہ ان کی اپنی سرزمین ہے ۔روسی صدر
خبرنمبر2
شمالی کوریا کا فلسطین کی حمایت کا اعلان ، غزہ میں خون ریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے ، اسرائیلی کی فلسطینیوں کے خلاف مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے لڑائی شروع ہوئی، اسرائیلی جنگی قوانین نظرانداز کر کے غزہ پر بمباری کررہا ہے ۔ شمالی کوریا
خبرنمبر3
اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری ، دنیا بھر میں احتجاج، اردن اور کینیڈا سمیت کئی ممالک میں مظاہرے ، ہزاروں لوگوں کی شرکت، اسرائیلی انسان دشمن ریاست ہے ، مظاہرین کی فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی، اقوام عالم فلسطین میں ظلم کا باب بند کرائے ، اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردارادا کرنا چاہیے ۔ مظاہرین کا مطالبہ
خبرنمبر4
کراچی ،ڈاؤیونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، طلبا کی بڑی تعداد میں شرکت، فلسطین کے حق میں نعرے بازی، عالمی برادریوں سے فلسطین پر مظالم رکوانے کا مطالبہ ، اسلام آباد میں بھی ریلی، مظاہرین کا فلسطینیوں سے یکجہتی کااظہار،
خبرنمبر5
شائقین کرکٹ کو 14اکتوبر کا انتظار، دو روز بعد احمد آباد میں پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔ قومی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد مورال بلند، بابر اعظم کہتے ہیں کھلاڑی بہترین پرفارمنس کیلئے تیار ہیں ، دنیا بھرکے سابق کرکٹ اسٹارز کو بھی پاک بھارت ٹاکرے کاانتظار، سوشل میڈیا پر پیشین گوئیوں کا طوفان ، کسی کو محمد رضوان تو کسی کو ویرات کوہلی کی پرفارمنس پسند ،
خبرنمبر6
پی آئی اے کی پاکستان اسٹیٹ آئل کو 2کروڑ روپے کی ادائیگی ، پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ۔ گزشتہ روز پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی ۔ ایندھن بند ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔
خبرنمبر7
کوئی عزت نہیں رہی لگتا ہے پولیس کرائے کی بن گئی ، ادارے کی عزت ہونی چاہیے پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے ، ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، سونا کہاں سے آتا ہے؟ اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ چیف جسٹس کے 70تولہ سونا کمیٹی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ، غیر معیاری تفتیش پر برہمی کااظہار، عدالت نے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔
خبرنمبر8
بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کی درخواست نمٹا دی ۔ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں احتساب بیورو گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی پابند نہیں ، جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
خبرنمبر 9
بلاول بھٹو کا شکار پور میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکاروں کے اغوا پر تشویش کااظہار، معاملہ سنگین ہے معاشرہ ایسے جرائم کا متحمل نہیں ہو سکتا، واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن لیا جائے ، چیئرمین پیپلزپارٹی
خبرنمبر10
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان ، 20اکتوبر کو روانہ ہوں گی ، ندا ڈار قومی ٹیم کی قیادت کریں گی ۔ ٹیم 6میچز کھیلے گی ۔


