خبر نمبر 1

اسرائیلی کی ڈھٹائی ، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے انکار، یرغمالیوں کی رہائی تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا، بجلی، پانی اور ایندھن بھی نہیں ملے گا، فسلطینی حکام کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں صرف 4دن کا ایندھن باقی، خوراک اور صاف پانی بھی ختم ہونے کے قریب ، مصر نے امداد پہنچانے کے لیئے 6گھنٹوں کی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

خبرنمبر2

لاہور شہبازشریف کی گاڑی روکنے والے مظاہرین پر پرچہ کٹ گیا، تھانہ کاہنہ میں انسپکٹر کی مدعیت میں 4نامزد اور 90نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ، علاقہ مکینوں نے شہبازشریف کی گاڑی روک کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی تھی ۔ فٹ پاتھ پر لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا۔

خبر نمبر3

الیکشن جنوری سے آگے گئے تو بہت نقصان ہوگا، موسم کی سختی کا اثر چند ہی حلقوں پر پڑے گا۔ برفباری کے باعث پورے ملک میں الیکشن معطل نہیں کیا جاسکتا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو، کہا خواہش اور کوشش یہی ہے کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد شیڈول دے تاکہ غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں ۔

خبرنمبر 4

پنجاب میں اساتذہ کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج،فیصل آباد میں اساتذہ اور طلبا کا مظاہرہ ، پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ ، متعدد کو حراست میں لے لیا۔ متعدداساتذہ زیر حراست ، طلبا کے پتھراؤ سے 2اہلکار زخمی ، پاکپتن، اوکاڑہ ، ساہیوال ، پتوکی ، سرائے عالمگیر سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی مظاہرے ، سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ ۔

خبرنمبر5

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قدیم تہذیب موئن جودڑو آمد، امریکی سفیر کو اجرک اور ٹوپی تحفے کے طور پر پیش کی گئی ۔

خبرنمبر6

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کا کندھ کوٹ کا دورہ ، ڈی جی رینجرزنے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا، ڈاکوئوں کی سہولت کاری میں ملوث افراد کی فہرستیں بنانے کی ہدایت

خبرنمبر7

کراچی کے علاقے گڈ اپ میں فارم ہاؤس پر درجنوں افراد سے لوٹ مار ، مسلح ڈاکوئوں نے پکنک کے لیے آئے درجنوں افراد کو لوٹ لیا، مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

خبرنمبر8

ایوسٹن انجکشن ،اسکینڈل کی تحقیقات جاری ،ڈاکٹرز اور عملے کی وجہ سے مریضوں کی بینائی متاثرہونے کا انکشاف، بیشتر افراد کی بینائی بحال ہونا ناممکن ہے ،