خبر نمبر 1
وطن واپسی کا سفر ، نوازشریف سعودی عرب میں موجود، پانچ روز قیام کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتوں کا امکان ، قائد ن لیگ 17اکتوبر کو جدہ سے دبئی پہنچیں گے ۔ 4روزبعد پاکستان روانگی ہو گی ۔ پاکستان مین استقبال کی تیاریاں جاری ، لاہور کے رہنمائوں کو ایک لاکھ کارکن لانے کا ٹاسک مل گیا۔
خبرنمبر2
ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والے لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم ، سندھ ہائکورٹ میں لنک روڈ بند کرنے کیخلاف کیس کی سماعت، چیف جسٹس کا سندھ ھکومت کو سڑک بحال کرانے کا حکم ،
خبرنمبر3
کلر کہار کے قریب موٹروے ایم 2پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر آتش گیر مواد سے بھرا ہوا ہے ، حفاظتی اقدامات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا۔
خبرنمبر4
پشاور ریڈ زون میں طالب علم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق، ساتھی طلبا کا شدید احتجاج، شیر شاہ سوری روڈ پر دھرنا ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ،


