خبر نمبر 1
فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ، صیہونی فوج کی مسلسل بمباری ، غزہ کھنڈر میں تبدیل ، تازہ حملوں میں مزید 61فلسطینی شہید، شہادتیں 1200سے زائد ہو گئیں، 6ہزار سے زائد زخمی اقوام متحدہ کے 11ارکان بھی لقمہ اجل بن گئے ۔ اسپتال میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی ۔ فلسطینیوں کا کھانا پانی بند ، بچے دودھ کو ترسنے لگے ، دوائیں بھی میسر نہیں ،
خبرنمبر2
دنیا والو دیکھو ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟بچے خون میں لت پت دیکھ کر غزہ کی مائیں نوحہ کناں، فلسطینی ماں دہائیاں دیتی رہی، دنیا والو بس بہت ہوگیا، اب انصاف دلواؤ۔ چھوٹی بچی روتی ہوئی ماں کو سنبھالنے کی کوشش کرتی رہی، زخموں سے چور بچوں کو دیکھ کر خاتون رپورٹر روپڑی ، کہا ایک بچی اپنے ٹیڈی بیئر کو تھامے ہوئے تھی ۔ یہاں زخمیوں کو لایا جارہا ہے لائیورپورٹنگ کے دوران آنکھیں نم ، آواز بھراگئی ، نوجوان بمباری سے ملبے تلے دبی والدہ کا ہاتھ چوم کو روتا رہا۔
خبرنمبر3
امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کا حامی، اسرائیل کے دفاع میں امریکا ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ، کہا کہ حماس کے حملوں میں 25امریکی ہلاک ہوئے ۔
خبرنمبر4
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حصول تک ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں قانونی طور پر مقیم افغان بھائیوں کو واپس نہیں بھیج رہے ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیاجارہا ہے ۔ 31اکتوبر کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔ نجکاری سے ملکی خزانے کو ہونے والا نقصان کم ہوگا۔
خبرنمبر5
نواز شریف کیلئے لندن میں بیٹھ کر حکومت میں جانے کا فیصلہ مشکل تھا، اسحاق ڈار کہتے ہیں قائد 21اکتوبر کو لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔ شہباز شریف کو 15-16مہینے سے وزارت عظمیٰ میں فرق نہیں پڑتا، ہماری طرف سے نوازشریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں ۔
خبرنمبر 6
نوازشریف کی اپیل کا حق ختم ہو گیا، اب لگتا ہے نوازشریف کی واپسی کا ارادہ لڑ کھڑارہا ہے ۔ لیکن شیر کو میدان میں آنا چاہیے ، اگر پورے لاہور کو کھانے پر بلائیں تو شاید سوا لاکھ لوگ آجائیں۔ ماہر قانون اعتزاز احسن کہتے ہیں سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو کالعدم قر ار دینا ہے تو آئینی ترمیم کرنی ہوگی ۔ اگرفیئر الیکشن ہوئے تو چیئرمین پی ٹی آئی کا اچھا چانس ہے ، مگر الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ۔
خبرنمبر7
وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں ، 17ماہ کی تاخیر کے بعد ایف آئی آر کیوں درج ہوئی ، یہ کسی ایک شخص کا نہیں حکومت کا ایکشن تھا، وزارت خارجہ کیوں اس کا مدعی نہیں ، وزارت داخلہ کیوں ہے؟ وکیل سلمان صفدر
خبرنمبر8
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ، عدالت کا دونوں ملزمان کو 23اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم ، عدالت نے قرار دیا فوجداری کیسز میں ملزم کا پیش ہونا لازمی ہوتا ہے ۔ایف آئی اے ، متعلقہ حکام ملزمان کی پیشی یقینی بنائے، عدالت نے عدم پیشی پر شریک ملزم عامر سہیل کے وارنٹ جاری کر دئیے ۔
خبرنمبر9
ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس ، کراچی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 19اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالتی مقدمے کی دستاویزات ملزمان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت
خبرنمبر10
سزا یافتہ شخص کو لندن میں سفیر الوداع کہنے گیا، اس کا مطلب ملک میں اب تک شریف برادران کی حکومت ہے ، سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں چور، ڈاکو اور مفرور نے حکمرانی کرنی ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کا مجرم کو الوداع کہنا ریاست کیلئے بدنامی کا باعث بنا، سینئر سفارتکار ڈاکٹر فیصل کو پیشہ ورانہ فرض کی سنگین خلاف ورزی پر جوابدہ ہونا چاہیے ۔
خبرنمبر 11
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکول بند، اساتذہ شاگردوں کو لے کر سڑکوں پر آ گئے ، فیصل آباد میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم ، لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ ، لاہور میں بھی درجنوں اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ صوبے کے اساتذہ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
خبرنمبر12
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ریلی، جامعہ پنجاب میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا گیا۔ پشاور میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔ آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ ، مسلم حکمرانوں سے اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ ۔
خبر نمبر13
ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ ، کہا دونوں ملکوں میں جنگ بندی کی کوششوں میں شامل ہوں گی ، بچوں کا خیال کھائے جا رہا ہے ۔ فلسطین پر اسرائیلی ظلم وستم پر پاپ کوئین میڈونا بھی پریشان ، بچوں کو خون میں لت پت دیکھ کر دل دہل رہا ہے ۔ امریکی ماڈل جی جی حدید کہتی ہیں فلسطینیوں پر ظلم دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔
خبرنمبر14
افغان شائقین کی بھارت میں پٹائی ہو گئی ۔ بھار ت کیخلاف میچ میں کوہلی کو دیکھ کر نوین نوین کے نعرے لگائے، جس پر بھارتی فینز نے افغان شائقین کی درگت بنا ڈالی ۔ شائقین آپس میں لڑتے رہے ، کوہلی اور نوین گپ شپ کرتے رہے ۔
خبرنمبر15
شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں ومبلڈن چیمپئن کارلوس الکاراز کی چھٹی، کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے گریگور نے میدان مار لیا۔ اسپینش کھلاڑی کو 1کے مقابلے میں 2کا سامنا کرنا پڑا۔


