خبر نمبر 1
ہماری مخلوط حکومت نے ریاست کو بچایا سیاست کی پرواہ نہیں کی ، ریاست نہ بچتی تو سیاست ویسے ہی دفن ہو جانی تھی، ملک کی خاطر ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں ، بڑ ھتی ہوئی مہنگائی ورثے میں ملی ، پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے نوازشریف کے دور میں مکمل ہوئے ، پی ٹی آئی نے 3سال عدالتوں میں طرح طرح کی درخواستیں کیں، ترقی کرنی ہے تو پیار محبت کو پروان چڑھانا ہوگا، قائد ن لیگ وطن واپس لوٹ رہے ہیں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، شہبازشریف کا تاجروں سے خطاب
خبرنمبر2
سب خراب ہونے کے بعد سب ٹھیک کرنے کے لیے نوازشریف کی ضرورت ہے ، دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا قائد قوم کو معاشی قوت بنائے گا، عوام نوازشریف کو دوتہائی اکثریت دیں ، وہ مہنگائی سے نجات دلائے گا۔ نوازشریف نے کہا تھا پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے ، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں ، ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں ہر بار نوازشریف آ کر مرہم رکھتا ہے ، مریم نواز کی پارٹی کارکنوں ، عہدیداروں سے گفتگو
خبرنمبر3
سپریم کورٹ کے فیصلے میں طے کر دیا گیا قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ، نوازشریف کی نااہلی کے 5سال گزر چکے ہیں ، قانون کی اس رو سے نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل ہیں ، نوازشریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ، نوازشریف امید بن کر آرہا ہے اس کا ساتھ دینا چاہیے، پی ٹی آئی کے معاہدوں کا خمیازہ ہم نے 16 ماہ بھگتا، پی ٹی آئی حکومت میں ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، رانا ثناء اللہ کا فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب
خبرنمبر4
نوازشریف کی واپسی کیلئے نگران حکومت کی ڈیل کا تاثر درست نہیں ، لیگی قائد کو کئی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا، بلوچستان میں سیکورٹی اور گورننس کا چیلنج درپیش ہے ، گورننس پر بات کریں تو بلوچستان کہتا ہے وسائل محدود ہیں ، بلوچستان میں وسائل بڑا مسئلہ ہیں ۔ کرپشن اور مالی بے انتظامی بھی ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو
خبرنمبر5
حماس اسر ائیل کے زمینی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار، ہمارے جنگجو پوری طرح سے تیار ہیں ، اسر ائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فلسطین کوئی باغ نہیں جہاں اسرائیلی فورسز کو ویلکم کیا جائے ، اردن اور لبنان میں ہزاروں افراد ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ
خبرنمبر6
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 312رنز کا ہدف، کوئنٹن ڈی کاک کے 109رنز، ایڈن مارکرم نے 56رنز کی اننگز کھیلی ، آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل اور مچل اسٹارک کی دو دو وکٹیں ، آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔
خبر نمبر7
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے ، ڈینگی بخار کی وجہ سے پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک، انڈیا کے اسٹار بلے باز ٹورنامنٹ کے ابتدائی 2 میچ نہیں کھیل سکے ، افغانستان کے میچ کے لیے نئی دہلی بھی نہیں گئے تھے ۔
خبرنمبر8
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار 800 روپے کمی ، ایک تولہ سونا 1لاکھ 97ہزار200روپے کا ہوگیا،
خبرنمبر9
قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ ، پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے ،آرمی چیف
خبرنمبر10
سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی پوری کریں گے ، پنجاب میں صفائی کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔ کسانوں کو چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے میڈیا کو آگاہی دینی چاہیے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ساہیوال میںمیڈیا سے گفتگو
خبرنمبر11
میرے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بندی سے پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے ، امریکی پولیس پہلے ہی مجھے کلیئرنس دے چکی ہے ، نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر جاوید کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر12
ملک کے مختلف حصوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ، مغربی ہوائوں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ 14سے17اکتوبر تک بارشیں ہوں گی ۔ لاہور ، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، ملتان میں بارشیں متوقع، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ،


