خبر نمبر 1

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بادشاہ نہیں جو پی ٹی آئی چیئرمین کی قید یا رہائی کا حکم جاری کردوں ، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی شخصیت کے بارے میں جو فیصلہ ہوگا عدالتی پراسیس کے نتیجے میں ہوگا۔اگر پی ٹی آئی چیئرمین کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملتی ہے تو وہ لڑیں گے لیکن اگر نہیں تو میں کیسے اس پابندی کو ختم کر سکتا ہوں ، تیاریاں مکمل ہیں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔ جس تاریخ کا بھی اعلان ہوگا اس پر انتخابات ہو جائیں گے ۔ میری دعا اور کوشش ہے انتخابات کے دوران دہشتگردی نہ ہو۔ حکومت ، الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر انتظامات کررہی ہے ۔

خبرنمبر2

معاشرے میں مثبت بحث ومباحثے کے ماحول کو فروغ دینا ہوگا، اس میں اخبارات کا کلیدی کردار ہے ،میرے امریکہ کے دورے کے بارے میں جھوٹی خبروں اور بے جا تنقید کے ایک منظم مہم چلائی گئی ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو، وفد نے وزیراعظم کو اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

خبرنمبر3

قومی ٹیم کا آحمد آباد پہنچنے پر شاندار استقبال، ہوٹل میں کھلاڑیوں کو روایتی شال کا تحفہ دیا گیا۔ بھار ت کیخلاف اہم ترین میچ سے پہلے آج پریکٹس سیشن ، پاک بھارت ٹاکرا ہفتےکو مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود، میچ کیلئے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ۔ بڑے ٹاکرے سے پہلے اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سجے گی۔

خبرنمبر4

پاک بھارت ٹاکرا، سرحد کے دونوں جانب بے تابی سے انتظار، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بھارت روانہ ، 14اکتوبر کو پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔