خبر نمبر 1
اسرائیلی فورسز کے شام پر بھی حملے ، دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری ،
خبرنمبر2
چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں انہیں اطمینان ہے ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کا حق ہونا چاہیے ، درست فیصلہ ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی چئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو، جیل میں چیئرمین کے معالج نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔ ڈ اکٹر عثمان یوسف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت پہلے سے بہتر لگی ، چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈپریشر ، چھاتی کو چیک کیا گیا۔ ہاضمے کا تھوڑا مسئلہ ہے وہ پہلے بھی ہوتا تھا۔ جس کے لیے ایک ٹیسٹ اور میڈیسن تجویز کی ہے ۔
خبرنمبر3
بلوچستان نگران حکومت کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف اہم فیصلہ ، گاڑیاں واپس نہ کرنے والے وزراء ، مشیروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، بلوچستان اسمبلی، مختلف محکموں کی 50گاڑیاں سابق وزراء کے پاس ہیں ، اب تک 74گاڑیاں واپس لی گئی ہیں ۔ جبکہ سابق وزیر سے 4میں سے 3بنگلے بھی خالی کرائے گئے ہیں۔
خبرنمبر 4
سرگودھا میں سابق یو سی چیئرمین کی لاش کی باقیات مل گئیں ۔ ملزم نے قتل کر کے لاش تہہ خانہ میں دفن کر دی تھی ، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے رانا افتخار قتل کرنے کا دوران تفتیش اعتراف کیا تھا۔ افتخار احمد کے اغوا کا مقدمہ 5ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔
خبرنمبر5
بینک ملازمین پر کروڑ وں روپے ہڑپ کرنے کا الزام، فارما سوٹیکل کمپنی مالک کے اکاؤنٹ سے رقم غائب، درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل کورونا کی وجہ سے کوما میں گیا، 2بینکوں کے ملازمین نے فارم سے معلومات لیں ، پھر رشتے دار بن کر کروڑوں روپے باہر منتقل کر دیے ، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ تو بہت سنگین الزامات ہیں ، بینک تو صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھتے ہیں ۔ دونوں بینکس کے نمائندوں کا عدالت میں الزام سے انکار۔ بتایا اکاؤنٹس سے جو بھی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں درخواست گزار کی ہدایت پر ہوئیں، وکیل نے کہا کہ ٹرانزیکشن کیلئے کوئی کال موصول نہیں ہوئی ۔ سماعت 8نومبر تک ملتوی ۔
خبرنمبر6
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مزار بی بی پاک دامن پر حاضری ، مزار کے توسیعی منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم ۔
خبرنمبر7
صوابی کے پسماندہ گاؤں نبی کی خواتین پرعزم ، خواتین علاقے کی خوشحالی میں کردار ادا کریں گی ۔ راشد میموریل کے تحت سمجھدار ماں پراجیکٹ خواتین کی تربیت لینے میں بڑھ چڑھ کر شرکت، بچیوں کے لیے اسکول اور کالج کا بھی قیام ،
خبرنمبر 8
قلات میں ہندو برادری کا 3روزہ سالانہ تہوار ، مختلف ممالک سے ہندو یاتریوں کی شرکت، تہوار قلات کے 1500سال قدیم مندر میں منایا جارہا ہے ۔
خبرنمبر9
سینیٹر رضا ربانی کا غزہ صورتحال پر سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ ، پیغام میں کہا غزہ میں 23لاکھ افراد کو پانی ، خوراک ، بجلی فراہمی بند ہے ،ایسے میں سینٹ اجلاس نہیں بلایا گیا۔ نگران حکومت عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کررہی ۔نگران حکومت کو خوف ہے کہ سینٹ اجلاس ہوا تو الیکشن ایکٹ سیکشن 230سے تجاوز کردہ اقدامات بے نقاب ہوں گے ۔
خبرنمبر 10
بی بی سی کا حماس ارکان کو دہشتگرد لکھنے سے انکار۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ، سرکاری دباؤ کے باوجود عسکریت پسند کی اصطلاح کرنے پرقائم، شاہی خاندان اور حکومت دہشت گرد کی اصطلاح پر بضد ،


