خبر نمبر 1
اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500ہو گئی ، بچوں اور خواتین سمیت 6ہزار سے زائد زخمی ، اسرائیلی فوج کی جانب سے فاسفورس بموں کا استعمال ، محصور غزہ پر ہزاروں ٹن بارود گرا دیا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ تین لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ،
خبرنمبر2
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی کارروائیاں، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300سے تجاوز کر گئی ، 3ہزار سے زائد زخمی ، حملوں میں 188اسرائیلی فوجی ، 22امریکی شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق، اسرائیلی میڈیا کا تل ابیب کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف، جرمنی کا اپنے 5ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم ،
خبرنمبر3
حماس کی حالیہ کاروائیوں نے داعش کی یاد تازہ کر دی ، حملوں میں 25امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد آ رہی ہے ، اسرائیل کی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی ، حماس فلسطینیوں کے مفاد کے لیے ہرگز کام نہیں کررہی ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس ۔ اسرائیلی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہیں ہیں ، کہیں نہیں جا رہے ۔
خبرنمبر4
اسرائیلی فوج کے شام کے شہروں دمشق اور حلب پر بھی حملے ، دمشق ایئر پورٹ پر بمباری کے بعد دھویں کے بادل، حلب کے ہوائی اڈے پر بھی حملہ ، رن وے کو نقصان ، دمشق پر بمباری ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالحیان کے ممکنہ دورے سے کچھ دیر قبل کی گئی ۔ شامی فوج کی جانب سے اسر ائیلی طیاروں پر جوابی حملے
خبرنمبر5
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134رنزسے شکست دے دی۔ 312رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 177رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 46رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے ۔ مچل اسٹارک نے 27اور اسٹیواسمتھ نے 19رنز بنائے۔ مچل امرش نے 7، جوش انگلس اور مارکس اسٹوئنس نے 5-5رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسورابادا نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ کیشومہاراج، مارکوجانسن اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
خبرنمبر6
احتساب اپنی جگہ درست لیکن بیانیے کا محور نہیں ہونا چاہیے ، نوازشریف کے بغیر الیکشن ممکن تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر کیوں نہیں؟ہم یہ ہسٹری دہرانا نہیں چاہتے ، نومئی کے واقعے کو نظر انداز کردیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، جب ملٹری کو چیلنج کریں گے تو انہی کا قانو ن لاگو ہوگا، نومئی کو چیئرمین پی ٹی آئی مظاہرین سے رابطے میں تھے ، شواہد موجود ہیں ۔ 2017میں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ جانے میں مشرف کیس کا لینا دینا نہیں ۔ ہماری وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے انہیں حکومت ملی تو معاشی بحالی میں فوجی قیادت کا کردار برقراررکھا جائے گا۔ خواجہ آصف کی آن دی فرنٹ میں گفتگو،
خبرنمبر 7
نوازشریف کے پاکستان میں قدم رکھنے سے مہنگائی ، بیروزگار، لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا، ترقی کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا ، وہیں سے شروع کریں گے ۔ 21اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سورج طلوع ہوگا ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی وکلاء سے ملاقات میں گفتگو،


