خبر نمبر 1

غزہ کی جنگ ختم کرانے کی کوششیں شروع، سعودی عرب ، ایران ، ترکیہ ، یو اے ای ، ثالثی کے لیے متحرک، فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت پر گفتگو،

خبرنمبر2

اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف، کہا کہ جنگجو اسرائیل میں داخل ہوئے ہم نہ روک سکے ، یرغمالیوں کی بازیابی یقینی بنائیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی ،

خبرنمبر3

نوازشریف کے استقبال کیلئے عوام دکانیں بند کر دیں ، شہبازشریف کا خطاب،کہا لوگ جلسوں اور ریلیوں کے لیے سڑ کیں اور بازار خالی کر دیں۔ تاکہ نواازشریف کا بھرپور استقبال ہو سکے۔ 21اکتوبر کو ہڑتال نہیں ، استقبال ہوگا، غربت سے لڑنے کے لیے محبت کو پروان چڑھانا ہوگا۔ نوازشریف اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں۔

خبرنمبر4

پہلے ہی تاثر دیا جارہا ہے نوازشریف جیل نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کو بند کر دیا گیا ن لیگ کو میڈل پہنائے جا رہے ہیں ، فیصل واوڈا کی آف دی ریکارڈ میں گفتگو، کہا 9مئی پر کہا جاتا ہے پی ٹی آئی نے غلط کام کیا۔ ن لیگ نے بھی آرمی چیف کا جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی ، تباہی کی ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں جو آج درستگی کی بات کرتی ہیں۔ ملک میں نظام ہی تباہ ہے تو درستگی کیسے ہو سکتی ہے ۔

خبرنمبر 5

پاک بھارت صرف میچ نہیں تہوار بھی ہے ۔ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب ہوگی ۔ معروف گلوکاراریجیت سنگھ پرفارم کریں گے ۔ امتیابھ بچن ، رجنی کانت، ورن دھون چار چاند لگائیں گے ۔ ممبئی سے احمد آباد خصوصی ٹرین چلائی جائے گی ۔ میچ کے لیے پاکستانیوں کو بھی ویزا ملنا شروع ہو گئے ۔ اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم بھی لہرائیں گے ۔

خبرنمبر6

اُس بات کو زمانہ ہوا ،2016کے بعد اب ہے آنا ہوا، بھار تی آرجے پراوین نے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظم سنائی ، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بھارت آیا ہوں بہت سی یادیں لے کر جائوں گا۔ آپ نے نظم میں حقیقت بیان کی ، شاہین افریدی،

خبرنمبر7

صوبے کے اساتذہ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے درجنوں اساتذہ گرفتار، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کہتے ہیں اساتذہ پر تشدد نہیں ہواسڑک بلاک کرنے سے روکا تھا، زیر حراست ملازمین اور ان کے رہنمائوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

خبرنمبر8

کراچی کے علاقے کھارادر صرافہ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکوؤں نے جیولری شاپ پر لوٹ مار، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ، ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا ، آتش گیر مواد بھی پھینکا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔