خبر نمبر 1
غزہ میزائلوں تلے دب گیا، عمار تیں ، گھر ، سکول ، اسپتال سب تباہ ، امن کے نام پر بدامنی عروج پر، پانی ، خوراک ، بجلی ادویات کچھ بھی دستیاب نہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400سے تجاوز کر گئی ، 5600زخمی ، اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی نہ رکے۔ اسپتالوں کے باہر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ۔ انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، 3لاکھ فلسطینی بے گھر، غزہ پٹی پر 50سے زائد طبی عملہ شہید۔ غزہ پٹی پر سانس لینا مشکل ، شدید بمباری کے باعث بارود کی بو سے وبائی امراض پھیل گئے ۔ ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر گئی ۔ مصر کا غزہ کے لوگوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار، اسرائیل کا حماس کے بحری فورس کے رکن کو مارنے کا دعویٰ
خبرنمبر2
زینب عباس کیخلاف کیس درست اقدام نہیں ، بلاجواز گھیسٹا جارہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا پاکستانی ٹیم کو سازگار ماحول دینا بھارت کی ذمہ داری ہے ۔
خبرنمبر3
محدود اختیارات مگر جذبہ پختہ ، حماس کی بھرپور مزاحمت ،1300اسرائیلی ہلاک ، 3ہزار سے زائد زخمی ، تل ابیب ایئر پورٹ بند، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چوکی اڑا دی ۔ اسرائیلی وزیر نے دھمکی دی حماس سے ایسا سلوک کیا جائے گا جیسے داعش سے کیا گیا۔
خبرنمبر4
جماعت اسلامی نے بلوں میں اضافی ٹیکس چیلنج کردئیے ، سپریم کورٹ میں درخواست دائر، وفاق نیپرا سمیت کو فریق بنایا گیا۔ موقف اپنایا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا ایکٹ کیخلاف نہیں کیا جاسکتا، کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے ۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ خلاف قانون ہے ۔
خبرنمبر5
سراج الحق اور برطانوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات، خطے کی صورت حال ، فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر گفتگو، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
خبرنمبر6
لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہوگا بھاری جرمانہ ، ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلائی تو 2ہزار ڈھیلا کرنا پڑےگا، ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف جرمانے کے ساتھ گاڑی بند ہو گی ۔
خبرنمبر7
لاہور پولیس شاباش، خاتون کیساتھ کمسن بچی کو بھی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ خاتون پر 2021میں مقدمہ درج کیا گیا ، دھمکیاں دینے کی دفعات پر ایف آئی آر کاٹی گئی ۔
خبرنمبر8
پنجاب حکومت کا ہائی ویز پٹرولنگ پولیس کے لیے احسن اقدام ، 19سال بعد پٹرولنگ کے لیے 313نئی گاڑیاں دیدیں ۔ محسن نقوی نے نئی گاڑیوں کی چابیاں اور یونیفارم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2003کے بعد اب گاڑیاں دی گئیں ۔
خبرنمبر9
روہت شرما ہر میدان میں سپر ہٹ، بھارتی کپتان کی ڈانس کی پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
خبرنمبر10
محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹویٹ ، آئی سی سی کا بیان جاری، کہا ٹویٹ ان کا ذاتی معاملہ ہے ، رضوان کی ٹویٹ ہمارے دائرہ ا ختیار سے باہر ہے ۔


