خبر نمبر 1
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی ، جنید صفدر نے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ۔ نجی معاملہ ہے میڈیا پرائیویسی کا احترام کرے ۔ کہا وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے ۔ سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کااظہار ، جنید صفدر کی شادی نوازشریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوئی تھی ۔
خبرنمبر2
بیرسٹر محمد شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ان کے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کررہے ہیں یا ملک سے باہر جانے کی خواہش رکھتے ہیں ، چیئرمین سے ملنے والے ترجمان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی پروگرام کیپٹل ٹاک میں کہا چیئرمین سے کبھی ڈیل کی بات نہیں ہوئی ، نہ ہی چیئرمین ڈیل کی بات کو خاطر میں لائیں گے ۔ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کا جمہوریت اور الیکشن پر موقف دوٹوک ہے ۔ وہ ڈیل نہیں کریں گے ۔
خبرنمبر3
اسلام اباد میں ایس ائی ایف سی کے تحت کانفرنس، گلگت بلتستان روڈ شو کے نام سے کانفرنس کا انعقاد، سیاحت ودیگر شعبوں میں افراد کو متوجہ کیاجارہا ہے ۔


