غزہ (ای پی آئی)فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جنگ کاساتواں روز غزہ پراسرائیلی بربریت کا سلسلہ مزید تیز ، فلسطینی مجاہدین بھی اپنی گوریلا کارروائیوں میں مصروف .

 

ایک ماں اپنے شیہد بچے دیکھ کر چیخ و پکار سے عرش ہلا دیا ہوگا۔ اسرائیلی بمباری کا سب سے بڑا نشانہ بچے اور خواتین ہیں۔

مصری سیاست دان مصطفی بکری نے اپنی ٹویٹ میں اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو مصر میں بھگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ انتباہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کی مصر کے ساتھ سرحد کی طرف آنے والی زمینی جارحیت اور جبری نقل مکانی کی پیش گوئی کرتا ہے، تاکہ اسرائیلی فلسطینی ریاست کے قیام کے خواب کو ختم کر سکیں

امریکی نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے قابص اسرائیلی فوج کی مخالفت کر دی 

امریکی نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے قابص اسرائیلی فوج کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "کوئی بھی شخص کہ سکتا ہے کہ 1 ملین سے زیادہ لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر منتقل ہونے کا حکم دینا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی اس حکم کو "تباہ کن انسانی نتائج” کے بغیر "ناممکن” سمجھا ہے۔ انسانیت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انخلا کرنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔ ہمیں اس کو روکنا چاہیے۔

 

ترکیہ کی مصر کے ساتھ بات چیت مکمل۔ غزہ کے لیے امدادی سامان آج تین فوجی جہازوں کے ساتھ، مصر اور رفع باڈر کے راستے غزہ تک پہنچایا جائے گا-

https://twitter.com/ExactPressIntl/status/1712711024623944131

 

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک نئے محاذ کے آغاز غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر منحصر ہے۔ "اگر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم جاری رہے تو نئے محاذ کھلیں گے، اور خطے میں ہر قسم کے امکانات ممکن ہیں۔”

پیرس میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران جمہوریہ کے مجسمے پر "فری فلسطین” کے الفاظ کا سپرے پینٹ کردیا گیا۔ فرانس میں اسلام سب سے زیادہ رائج "مذہب” بن چکا ہے۔حماس کے ہزاروں حامی وسطی پیرس میں جمع فلسطین کے حق میں نعرہ بازی کی۔

حماس کے ہزاروں حامی وسطی پیرس میں جمع فلسطین کے حق میں نعرہ بازی کی۔

سابق ترک وزیراعظم احمد داؤد اولو کہتے ہیں کہ ہم قبلہ اوّل کیلئے نہیں لڑ رہے، لیکن ہم قبلہ اول بیت المقدس کیلئے لڑنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم سے کہا جارہا ہے کہ ترکی اتنا جزباتی کیوں ہورہا ہے ترک نوجوان سڑکوں پر کیوں نکل رہے ہیں ۔ غزہ کے معاملے پر ترکی کا کیا کام میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ہزاروں کلو میٹر دور بیٹھا امریکہ اربوں ڈالرز اسرائیل کو بھیج رہا ہے اپنے جنگی بحری بیڑے بھیج رہا ہے تو امریکہ کا کیا کام ہے امریکہ کو کیا پڑی ہے ۔ ہمارا تو قبلہ اول ہے جو صرف فلسطینیوں کا نہیں تمام مسلم امہ کا مسئلہ ہے ۔ ہمارا تو واقعی سب سے پہلے کام ہے کہ غزہ کی آواز بنیں ۔
بشکریہ تنویر اعوان

ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ اگر تم نے زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی جرات کی تو ہم تمہاری فوج کو کچل کر رکھ دیں گے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسرائیل کومتنبع کردیاابو عبیدہ کہتے ہیں ہم نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اپنی منصوبہ بندی اور توقع سے زیادہ اہداف حاصل کیے ہیں۔ہم نے غزہ میں دشمن فوج کے دستوں پر 15 پوائنٹس کے علاوہ 10 دیگر فوجی پوائنٹس پر حملہ کیا۔ آپریشن کے آغاز کے بعد، ہم نے غزہ کے آس پاس کے مقامات پر 3500 راکٹ جبکہ 1948ء سے زیر قبضہ مقامات پر 1000 راکٹ داغے۔

ہم نے جامع منصوبہ بندی کی، ہم نے آپریشن کے لیے 3000 جنگجوؤں کو تربیت دی اور 1500 جنگجو امدادی کارروائیوں کے لیے اسٹینڈ بائی پر تھے۔

ہم امت اسلامیہ کی فتح کا نقارہ بجاتے ہیں۔

امریکہ، شکاگو میں بھی بڑی تعداد میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر آگئے.

اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری، گھر میں معصوم بچوں سمیت فلسطینی خاندان دعائیں مانگ رہا تھا کہ گھر کے ایک حصے میں بم آگرا، ویڈیو وائرل،

فلسطین کے حق میں مظاہروں پرپابندی کے باوجود فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے ویڈیوز وائرل

خبر کی اپ ڈیٹ جاری رہے گی ہمارے ساتھ رہیں