لاہور (ای پی آئی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے انسپکٹر سمیت اہلکاروں پر مشتمل اغوا کار گروہ کی جانب سے شہری کو اغوا کر کے 3 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کا انکشاف ۔
ایف آئی اے انسپکٹر وقاص نے سب انسپکٹر مصدق اور حمزہ سے مل کر ہری پور سے شہری ماجد کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔
اغوا کار گروہ شہری ماجد کو 2 روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتا رہا۔ ایف آئی اے کا اغوا کار گروہ غیر قانونی کارروائی کے دوران ایک اعلیٰ افسر سے بھی رابطے میں رہا۔
بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر وقاص سب انسپکٹر مصدق لاہور سے انچارج کو بتائے بغیر ہری پور گئے۔
ایف آئی اے افسران نے آفس محرر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی اسائنمنٹ پر جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم افسر نے رپورٹ میں واقعہ حقیقی طور پر پیش آنا اور درست قرار دے دیا۔


