خبرنمبر 1
فلسطین پر اسرائیل کا ظلم انتہا کو پہنچ گیا ، غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد1570ہو گئی ۔ بچوں اور خواتین سمیت 7ہزار سے زائد زخمی ، غزہ میں نہتے لوگوں پر 4ہزار ٹن بارود برسا دیا گیا۔ اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا۔ اسرائیلی حملوں میں 50سے زائد طبی عملے کے ارکان بھی شہید۔ ہسپتالوں میں جگہ ختم، کئی ڈاکٹرز بھی اسرائیلی حملوں کانشانہ بنے ۔ غزہ کے اسپتالوں میں جگہ ختم ، دوائیں کم پڑ گئیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں عمارتیں تباہ ، کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں ، ساڑھے تین لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر۔
خبرنمبر2
انسانیت دشمن اسرائیل کی سفاکیت ، ہیومن رائٹس واچ کی تصدیق کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر فاسفورس بم استعمال کئے ۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان پر حملوں کیلئے بھی ممنوعہ بموں کا استعمال کیا گیا۔ فاسفورس بم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ
خبرنمبر3
اسرائیل کا فلسطینیوں کو شمالی غزہ 24گھنٹے میں خالی کرنے کا الٹی میٹم ، شمالی غزہ میں 11لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں ۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کو بھی شمالی غزہ سے عملہ نکالنے کا کہہ دیا۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ، اسرائیل الٹی میٹم واپس لے ، اقوام متحدہ کا اسرائیل پر زور
خبرنمبر4
اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج نیست و نابود کر دی جائے گی ۔ آپریشن الاقصی فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ، حماس کا جلد مزید کئی محاذ کھولنے کا عندیہ ، حملوں میں اسرائیلیوں کی تعداد1300سے تجاوز کر گئی ۔
خبرنمبر 5
اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کئے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے ، ایران نے خبردار کر دیا ، ایرانی وزیر خارجہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ۔ لبنانی حکام اور حماس اور اسلامی جہاد کے نمائندوں کا استقبال، اسرائیلی جنگی جرائم سے نیا محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے ، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا اعلان،
خبرنمبر6
اسرائیلی فوج کے شام کے شہروں دمشق اور حلب پر بھی حملے ، دمشق حملے کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے ۔ حلب کے ہوائی اڈے پر بھی حملہ ، رن وے کو نقصان ، دمشق پر بمباری ایرانی وزیر خارجہ کے ممکنہ دورے سے کچھ دیر قبل کی گئی ۔ شامی فوج کی جانب سے اسرائیلیوں طیاروں پر جوابی حملے
خبرنمبر7
اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد آ رہی ہے ، اسرائیلی کی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی ، حماس فلسطینیوں کے مفاد کے لیے ہرگز کام نہیں کررہی ، حماس کی حالیہ کارروائیوں نے داعش کی یاد تازہ کر دی ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس ،اسرائیلی وزیراعظم سے مصافحہ ، ہم یہیں ہیں کہیں نہیں جا رہے ۔
خبرنمبر8
اسرائیل میں امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان ، امریکی شہریوں کے لیے چارٹرڈ پروازیں آج سے چلائی جائیں گی ۔ بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کی حفاظت ترجیح ہے ، ایئر لائنز کیریئرز دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں ، توقع ہے ہر ہفتے ہزاروں امریکی شہریوں کی محفوظ روانگی میں سہولت ہو گی ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
خبرنمبر9
برطانیہ بھی اسرائیل کی مدد کیلئے سامنے آ گیا، رائل نیوی کے 2جہاز بھیجنے کا اعلان ، نگرانی کا طیارہ آج سے پٹرولنگ شروع کرے گا۔ نگرانی کے سازوسامان ، ہیلی کاپٹرز ، میرین کی ایک کمپنی پر مشتمل ہے ۔ فوج سپورٹ سے کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی ۔
خبرنمبر10
مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مشن ، امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کا دورہ کریں گے ۔ خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ حماس اسرائیل کے تصادم کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مشورہ کریں گے ۔ حماس سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہو گی ۔
خبرنمبر11
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیدیا ۔ حزب اللہ انتہائی سمارٹ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے اوسان خطا ہیں ، کہہ رہے تھے حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر حملہ اسی سمت سے ہی ہوا۔ جو کچھ اسرائیل میں ہوا کسی نے سوچا نہیں تھا۔ حماس کے حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہے ، نیتن یاہو نے 2022 میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے پر مایوس کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ریلی سے خطاب ، وائٹ ہاؤس کا ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل ۔ ٹرمپ کیسے ایران کی حمایتی تنظیم کے حق میں بات کر سکتے ہیں ۔
خبرنمبر12
حماس کے حملے ، اسرائیلیوں کے اب بھی اوسان خطا، اسرائیل کی معاشی مشکلات بھی بڑھنے لگیں ، وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں۔ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ آفس ملک کے لیے اہم خدمات انجام نہیں دے سکتا۔ ملکی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے عہدے سے استعفیٰ دینا مناسب سمجھا ، گالیت ڈسٹل کا میڈیا پر بیان
خبرنمبر13
اسرائیل حماس جنگ مشرق وسطی کی معیشت کیلئے زلزلہ قرار، خطے میں معیشت کے بچاؤ کی تدابیر کرنا چیلنج ہوگا۔ صورتحال عالمی معیشت کے لیے بھی اچھی نہیں ، تیل کی قیمتیں پہلے ہی 5ڈالر بڑھ گئیں دیگر منڈیاں اب بھی حرکت میں نہیں آ ئیں ۔ خطے میں معاشی اور مالیاتی اعتبار سے بہتری لانا اب مشکل ٹاسک ہے ۔ آئی ایم ایف کے مشرق وسطی کے ڈائریکٹر کا صورتحال پر انتباہ
خبرنمبر14
اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا یک زبان ، کئی ممالک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ، ٹورنٹو میں فلسطینیوں کے حق میں مارچ کیا گیا۔ جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں بھی ریلیاں نکالی گئی ۔آسٹریا اور اردن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ، مظاہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی۔
خبرنمبر15
جے یو آئی ف آج ملک بھر میں یوم طوفان الاقصی منائے گی ۔ نماز جمعہ کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہونگے ۔پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو مظاہرے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کے لیے تیار ہیں، ہر مسلمان فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دے ۔ اسرائیل وحشی اور درندے کا کردارادا کررہا ہے ۔ انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ۔ امریکا اور یورپ تماشا دیکھ رہے ہیں مولانا فضل الرحمان کا بیان
خبرنمبر16
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی باہر سے فنانس کی جاتی ہے ، سیالکوٹ کی مسجد میں فائرنگ کر کے کچھ افراد کو شہید کیا گیا۔ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ، کرائم سین سے کنفرم ہوا اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ بے نقاب کریں گے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی نیوز کانفرنس
خبرنمبر17
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا، انٹر بینک میں ڈالر مزید93پیسے سستا، 277 روپے 65پیسے پر ٹریڈ ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 49ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکر لی ۔
خبرنمبر18
ڈی سی لاہور کا پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت سے انکار، پی ٹی ائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع، 9مئی کا واقعہ لبرٹی چوک سے شروع ہوا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ، ڈپٹی کمشنر ، لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو متبادل جگہ پر جلسے کیلئے نئی درخواست دینے کا حکم ۔ متبادل جگہ پر جلسے سے متعلق 72گھنٹوں میں اجازت دی جائے ، اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی جماعت کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جسٹس راحیل کامران کے ریمارکس
خبرنمبر19
نوازشریف سعودی عرب میں موجود، عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ حسین نواز اور ذاتی سٹاف بھی ہمراہ تھا۔ سعودیہ میں شاہی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتوں کا امکان ۔ لیگی قائد گزشتہ روز لندن سے جدہ پہنچے تھے ۔
خبرنمبر20
نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں، ن لیگ آج فیروز والا میں میدان سجائے گی۔ شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں گے ۔ ن لیگ 21اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں میدان سجائے گی ۔ جلسے کے لیئے انتظامیہ کو درخواست دیدی گئی ۔
خبرنمبر21
پیپلزپارٹی خدشات کے باوجود انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اب پہلے کی طرح تلخیاں نہیں ہوں گی، بلاول بھٹو اور شہبازشریف ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہے ، قمر زمان کائرہ
خبر نمبر22
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔ تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
خبرنمبر23
ملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ، یکم سمتبر سے 8اکتوبر تک مجموعی طور پر 27ہزار سے زائد مقدمات درج ، 13621افراد گرفتار، 17ارب67کروڑ روپے وصول، گرفتاریاں اور واجبات کی وصولی میں لیسکو سب سے آگے ، لاہور میں بجلی چوری میں ملوث 4587افراد گرفتار، 4ارب61کروڑ روپے وصول
خبرنبر24
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ ، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تعمیراتی کاموں کاجائزہ، لاہور ،خالد بٹ چوک انڈر پاس اکتوبر میں ہی ٹریفک کے لیے کھلنے کا امکان ، دونوں منصوبوں کی جلد تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنمبر25
کارگل ہل کونسل انتخابات، کشمیریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کر دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، اپوزیشن کی جیت کو جنتا پارٹی کیلئے ایک دھچکا قرار دیا جارہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہندوتوا کو مسترد کردیا۔


