خبرنمبر 1
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ لہو لہو ، ہر آنکھ اشکبار ، ہر دل غمگین ،بمباری میں بچ جانے والے بچے کی ہنسی مظلوم فلسطینیوں کے بلند حوصلوں کی عکاس ، بچے کے ساتھ کھیلتے فلسطینی صحافی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، اسپتال میں زخمی بیٹا، زخمی والد کی ہمت بڑھاتا رہا ۔
خبرنمبر2
لاہور میں احتجاج کے دو ران گرفتاریاں، اساتذہ کا اسکولوں کا بائیکاٹ، اساتذہ کا دھرنا دے کر احتجاج، گرفتارافراد کی رہائی کا مطالبہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اوکاڑہ ، سرگودھا ، نارووال ، جڑانوالہ میں بھی مظاہرہ ، سیالکوٹ میں اساتذہ نے سرکاری اسکولوں کی تالہ بندی کر دی ۔ اساتذہ نے گزشتہ روز بھی لیوانکیشمنٹ، گریجویٹی ، پینشن قوانین میں تبدیلی پر احتجاج کیا تھا۔
خبرنمبر3
میانوالی میں چیک پوسٹ کنڈل اور پولیس موبائلز پر حملوں کی کوشش، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملے ناکا م، دہشت گرد فرار،
خبرنمبر4
کوٹ ادو تیز رفتار کار، سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی ، 5افراد جاں بحق ، لاشیں ہسپتال منتقل، جاں بحق افراد ملتان سے کوٹ سلطان ضلع لیہ جا رہے تھے ، ریسکیو ذرائع
خبرنبر5
کراچی میں تیز رفتار کنٹینر جام صادق پل کی دیوار پر چڑھ گیا۔ حادثہ رات دو بجے پیش آیا ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کے سونے کی تصدیق ہوئی تو کارروائی ہو گی ۔
خبرنمبر6
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی حب چوکی پر مشترکہ کارروائی ، منشیات اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان تنویر اور جاوید گرفتار، ترجمان رینجر کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3کلو آئس ، 3کلو چرس برآمد کی گئی ، منشیات بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔
خبرنمبر7
پاکستان کااقلیتوں کے حقوق اور عبادت گاہوں کے تحفظ کا عزم ، جڑ انوالہ میں چرچوں کی مرمت اور تعمیر نو کے بعد عالمی میڈیا کا دورہ ، بین الاقوامی میڈیا کے 10نمائندوں نے مشاہدہ کیا۔ شہر میں امن وامان کی صورتحال بھی دیکھی ۔ عالمی میڈیا نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔
خبرنمبر8
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے نسلی منافرت پھیلانے والا پہلی بار مجرم قرار، سویڈن کی عدالت نے 2020کے واقعے پر 27سالہ شخص کو سزا سنا دی ۔
خبرنمبر9
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل میکسیکو اور وسطی و جنوبی امریکا میں دیکھا جائے گا۔ سورج گرہن کا آغاز کولمبیا اور برازیل سے ہوگا، اختتام بحر اوقیانوس پر ہوگا۔


