خبرنمبر 1
مجاہدین نے دشمنوں کو حیران کردیا، اسرائیلی جنرلز ہمارے قبضے میں ہیں ، ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ دشمن کے سینکڑوں فوجی بھی ہمارے پاس ہیں ، اسرائیل مجاہدین کا سامنا نہیں کر سکتا، اس لیے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنارہا ہے ۔ غزہ میں حالات خراب، بجلی اور طبی سہولیات نہیں ہیں ، بائیڈن کا خطاب سن کر لگا جیسے نیتن یاہو نے لکھ کر دیا ہو۔
خبرنمبر2
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اغوا کاروں کا گینگ سامنے آ گیا۔ بغیر کسی کیس کے شہری کو یرغمال بنا کر تین کروڑ روپے تاوان لینے کاانکشاف، گینگ میں انسپکٹر اور 3اہلکار شامل ، رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا گروہ شہری ماجد کو 2روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتا رہا۔ ماجد کو ہری پور سے مبینہ طور پر اغوا کیا۔ گروہ کارروائی کے دوران ایک اعلیٰ افسر سے بھی رابطے میں رہا۔ سابق کرائم افسر نے رپورٹ میں واقعے کو درست قرار دے دیا۔ واقعے میں ملوث انسپکٹر چند سال میں لگژری گاڑیوں کا مالک بن گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کارروائی کا حکم دیدیا۔


