خبرنمبر 1

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ اعزاز کی بات ہے اس ملک کا گولڈن ویزا ملا جسے اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ، شاداب ، افتخار اور متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے ۔ نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے باعث ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

خبرنمبر2

امریکی وزیر خارجہ کے بعد وزیر دفاع بھی اسرائیل پہنچ گئے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کرینگے ، انٹونی بلنکن کی آج فلسطینی صدر ، اردون کے شاہ سے ملاقاتیں متوقع، ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، ترک وزیر خارجہ کا اماراتی ہم منصب کو ٹیلی فون ، ترک وزیر خارجہ تبادلہ خیال کیلئے آج مصر بھی جائیں گے ۔

خبرنمبر3

غزہ پر اسرائیلی بمباری ساتویں روز بھی جاری، شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 500تک جا پہنچی، تازہ بمباری میں مزید 10بچے شہید، عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں اسپتالوں پر 34حملے ، ڈبلیو ایچ او نے انسانی المیے سے متنبہ کر دیا۔ ایندھن نہ ملا تو آپریشن، آئی سی یو ، آکسیجن بند کرنا ہوگی ، ادویات کی شدید قلت، مزید زخمیوں کو سہولت دینا ناممکن ہو گیا۔ اسرائیلی بمباری سے حماس کی قید میں 13یرغمالی ہلاک ، مرنے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کیلئے مسجد الاقصی جانے والے راستے بند کر دئیے ۔ بی بی سی کی ٹیم غزہ کے اسپتال پہنچی تو اپنے ہی زخمی دوست اور اہل محلہ جابجانظر آئے ۔ دلخراش ، بے بسی کے مناظر دیکھ کر رپورٹر کی آنکھیں اشکبار

خبرنمبر4

چودھری پرویز الٰہی کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان، کہاکہ وہ 5ماہ سے پی ٹی آئی کے لیے ہی جیل کاٹ رہا ہوں الیکشن کی تاریخ آنے والی ہے ، پھر صورتحال بہتر ہو گی۔ کیونکہ الیکشن آسمان پر نہیں ہونگے ۔ چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ جیل کی روٹی کی وجہ سے ان کی ذرا طبیعت خراب ہو گئی ۔ مونس الٰہی کے وطن واپس نہ آنے پر پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ بالکل مشکل میں نہیں ہیں سب کچھ ٹھیک ہے ۔

خبرنمبر5

مسلم لیگ ن کا شیخوپورہ میں جلسہ ، جلسے کی تیاریاں مکمل، جلسے سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے ۔

خبرنمبر6

لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے سائیکلنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ ، جیل روڈ ، کینال روڈ، مین بلیو روڈ پر سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے اعلان کر دیا۔ سائیکل پر آنے والے کسٹمرز کو ریستوران سے ڈسکائونٹ آفر کروائیں گے۔ سائیکل رینٹ پر دینے کے آپشن پر بھی غور،

خبرنمبر7

نگران وزیراعظم آج پشاور کا دورہ کریں گے ، گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقاتیں کریں گے ۔ امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خبر نمبر8

ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں ۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کالعدم قراردی تھیں۔

خبرنمبر9

ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا، نگران وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں کہا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ مغوی اہلکاروں کو فوری بازیاب کرائیں ، تھانوں سے ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کو ڈاکو لے جائیں تو باقی کیا بچا؟ایس ایچ اوز کا اغوا ہونا ہمارے تھانوں کی کمزور حالت بتا رہا ہے ۔ ایس ایچ او کا اغوا حکمرانوں کی رسوائی کا سبب بنا ہے ۔

خبرنمبر10

چونیاں میں چار ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی تھانے پہنچ گئی ، پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان نے اغوا کیا ، زبردستی جسم فروشی کراتے تھے۔ متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج ، میاں بیوی گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ، متاثرہ لڑکی کو 23جولائی کو اغوا کیا گیا تھا۔

خبرنمبر11

اسلام آباد کلکٹر کسٹم کو ڈرائی پورٹ پر روکے گئے کنٹینرچھوڑنے کا حکم، جسٹس سردار اسحاق خان نے کہا کہ تمام کنٹینر بجٹ سے پہلے ڈیوٹی ٹیکسز اور جرمانے کے ساتھ کلیئر کریں ۔ جرمانہ ترمیمی فنانس ایکٹ 2023سے پہلے کے مطابق اور 20ہزار سے زائد نہ ہو۔ عدالت کی آٹو پارٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ کی بھی ہدایت، کہا آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ سے حل نہ نکلا تو عدالت کیس کا فیصلہ کرے گی ۔

خبرنمبر12

سعودی عرب میں 12ہزارافغان شہریوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد، پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے ۔ حکام نے معاملے کی چھان بین اور نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کامرکزی ملزم لاہور سے گرفتار، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر ، ایک ریٹائرڈ ملازم گرفتارکرلیا گیا۔

خبر نمبر13

چونیاں میں ہنی ٹریپ کی واردات، فیکٹری ملازم سے لڑکی کی فون پر دوستی، گھربلا کر لوٹ لیا۔ ملزمان نے برہنہ کر کے فیکٹری ملازم کی وڈیو بنالی ، ڈیڑھ لاکھ ٹھگ لیے ، 8نامزد 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 3ملزمان گرفتار،