خبرنمبر 1
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف، ہماری فورسز ملک اور شہریوں کے دفاع میں ناکام ہوئیں، ہفتے کو حماس کے حملے سے ہم سنبھل نہیں پائے حماس کی جانب سے یرغمال افراد کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اسرائیلی آرمی چیف
خبرنمبر2
ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، پارہ چنار میں موٹرسائیکل ریلی ، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت، شرکا کی فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی، جعفر آباد کے شرکا کی فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی، شہدا کو خراج عقیدت ، رحیم یار خان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی ، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت،
خبرنمبر3
نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج، سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر، نظرثانی اپیل میں نیب ترامیم کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا،
خبرنمبر4
دہشتگردی کے کچھ واقعات ہوئے، چوبیس گھنٹے میں تمام ملزمان کو پکڑاگیا، مذہب کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ننکانہ صاحب میں سیف سٹی کا پراجیکٹ کرائم کو کنٹرول کرے گا محسن رضا نقوی کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر5
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3.1سے 7.6ارب ڈالر ہو گئے ، معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ، امید ہے رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ .5سے 1.5فیصد کے درمیان رہے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک
خبرنمبر6
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کے اے ڈی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی ڈیوٹی جج کے سامنے پیش، کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت میں جمع ہو گیا؟ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند ، پرویز الٰہی تک چالان آ گیا، نوٹس بھی ہو گیا، تفتیشی افسر کا جواب ، عدالت نے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔


