خبرنمبر 1

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 18دن باقی ، سرفراز بگٹی کہتے ہیں جو جانا چاہتا ہے 31اکتوبر تک چلا جائے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ پالیسی صرف افغان باشندوں کے لیے نہیں ہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے ہے جن کے پاس ویزا ہے انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

خبرنمبر2

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ملاقات، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت سے متعلق آگاہ کیا۔مئی میں مہنگائی کی شرح 38فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی ، ستمبر میں مہنگائی کی شرح31.4فیصد پر آ گئی ۔ سال کی دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی میں نمایاں کمی متوقع ہے ۔

خبرنمبر3

کراچی پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ڈاکو خطرناک اور مطلوب نکلے ، ایس ایچ پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو نظام الدین نے سیکڑوں ڈکیتی کی وارداتوں کااعتراف کیا، ہلاک ڈاکو کاشف نے سرکاری ملازم عارف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا تھا۔ ملزمان کے تیسرے فرار ساتھی دلبر کی تلاش جاری ۔

خبرنمبر4

پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات، 200کمپنیوں کا جعلی سیلز ٹیکس انوائسز استعمال کرنے کا انکشاف ، ایف بی آر کا جعلی انوائسز فراڈ میں ملوث کمپنیوں کو نوٹس جاری ، ٹیکس فراڈ میں ملوث اویس اسماعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ، اویس اسماعیل کے شناختی کارڈ کا ایڈریس بھی جعلی نکلا۔