خبرنمبر 1
مسجد الحرام میں نماز جمعہ پرفلسطین کے لیے خصوصی دعا، امام کعبہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ اے اللہ مظلوموں کی مدد فرما، ان کا حامی و ناصر ہو، امام کی دعا
خبرنمبر2
عمان میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال ، یمن میں بھی عوام نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید غم و غصہ، فلسطینی پرچم لہرا دئیے ۔ اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی
خبرنمبر3
اسرائیل ناجائز ریاست ہے مسجد الاقصی کی آزادی کا مشن جان سے زیادہ عزیز ہے ، امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں ، مسلم حکمران ان کا ساتھ دیں یا نہ دیں ہم تیار ہیں ۔ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا لاہور میں ریلی سے خطاب
خبرنمبر4
مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل نکلے، نوازشریف مہنگائی ختم کرنے اور معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے ۔ نون لیگی قائد کا اقتدار گیا تو سستا آٹا، گھی ، چینی عوام کی پہنچ سے نکل گئی ۔ عوام جان چکے ہیں نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ان کا گھر چلے گا۔ پاکستان کو امیر بنانا ، عوام کو مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا ایجنڈا ہے ۔ مریم نواز کا ارکان اسمبلی اور کارکنوں سے خطاب
خبرنمبر5
میگا ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا کائؤنٹ ڈاؤن شروع، کل ہائی وولٹیج میچ کی تیاریاں عروج پر، کون اچھا پرفارم کرے گا، پیشگوئیوں کا طوفان ، قومی ٹیم بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ بنانے کے لئے پرامید ، اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین بھی تیار، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی پرجوش، کرکٹ لورز کی رضوان اور عبداللہ شفیق پر نظریں ، شائقین بابر اعظم کا بلا چلتے دیکھنے کیلئے بے تاب ، پاک بھارت میچ تہوار کی شکل اختیار کر گیا۔
خبرنمبر6
بھارت کیخلاف میچ میں کوئی دبائو نہیں ، ٹاس اہم ہوگا۔ جانتے ہیں اسٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ ملے گی ، تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ورلڈ کپ میں اب تک ویسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا جیسی ہونی چاہیے تھی کوشش ہوگی کم سے کم غلطیاں کریں ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں ، بابراعظم کی پریس کانفرنس
خبرنمبر 7
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پریکٹس کرانے والے نوجوان بھارتی بائولرز سے ملاقات، محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کیا اور کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔
خبرنمبر8
نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے ، ابتدا میں فاسٹ بولرز اور مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملے گی ، بیٹرز کو چوکے چھکے لگانے کا موقع ملے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ، احمد آباد کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، سخت گرمی اور حبس کی پیشگوئی
خبرنمبر9
شائقین کرکٹ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید، بابر الیون عمدہ کارکردگی دکھا کر جیت اپنے نام کرے گی ، کرکٹ فینز پرجوش،
خبرنمبر10
کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میں آمنے سامنے ، بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 246رنز کا ہدف، مشفیق الرحیم کے 66، محموداللہ کے 41، شکیب الحسن کے 40رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن کی 3وکٹیں۔


