خبرنمبر 1

اسرائیل کی غزہ کے 3ہزار 600مقامات پر بمباری، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ صیہونی فورسز نے نماز جمعہ کےلئے جانے والوں پر فائرنگ کر دی ۔ تازہ حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید، 1ہزار زخمی، شہدا کی تعداد 1600سے تجاوز کر گئی ۔ 500بچے ، 248خواتین شامل ، 17رضا کار شامل ، اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملوں کی تیاری، اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو بڑا نقصان اٹھائے گا، حماس کی وارننگ۔ فلسطین ہمارا ہے اپنی زمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے ۔ القسام بریگیڈ نے شہراشکلون پر 150راکٹ فائر کیے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300ہو گئی ۔

خبرنمبر2

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم ہم آواز، نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج، کراچی میں مزارقائد پر مظاہرہ ، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت، ملک کے دیگر شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔

خبرنمبر3

یوم طوفان الاقصی منانے کیلئے مسلمان یک زبان ، اردن میں ہزاروں افراد کا فلسطین کی جانب مارچ، بغداد، تہران ، دوحا ، صنعا ، جکارتہ میں بڑے مظاہرے ، اسرائیی جارحیت کے خلاف نیو یارک ، ٹورنٹو ، بارسلونا میں احتجاج، آسٹریلیا فرانس میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

خبرنمبر4

اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں نفرت میں اضافہ ، بیجنگ میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارتی اہلکار پر چاقوسے حملہ کر دیا۔ چاقو کے حملے سے سفارتی اہلکار زخمی ، اسرائیلی وزیر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کر دی ۔

خبرنمبر5

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس نفاذ کوغیر آئینی قرار دیدیا ، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج، پروفیشنل مد میں وصول ٹیکس واپس کرنے کا حکم، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کنٹونمنٹ کی جگہ خاص مقصد کے لیے دی گئی ۔ شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے پتا نہیں ، ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آرہے ہیں۔ توقع ہے دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے۔

خبرنمبر6

کراچی میں بلدیاتی نظام آنے کے بعد بھی کوئی خاص بہتری نہیں آئی ، شہری گندے پانی ، کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹی سڑکوں سے پریشان، میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں جن لوگوں کو تنقید کرنی ہے وہ کرتے رہیں گے سڑکوں ، پارکس اور سیوریج نظام میں بہتری آئی ہے ، 45سال کا گند 3ماہ میں ٹھیک نہیں ہوگا، ڈر ہے حافظ نعیم مسئلہ فلسطین کی ذمے داری بھی مجھ پر نہ ڈال دیں ۔

خبرنمبر 7

نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج ، نظر ثانی اپیل دائر، درخواست گزار نے موقف اپنایا سپریم کورٹ نے سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا، احتساب عدالت نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا، سپریم کورٹ ترامیم کیخلاف15ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، حکومت کا بھی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں ۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نوازشریف، آصف زرداری ، شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر سیاستدانوں کے 80سے زائد کرپشن کے کیسز بحال کیے ۔

خبرنمبر8

اسٹاک مارکیٹ 6سال بعد 49ہزار پوائنٹس سے اوپر، نماز کے وقفے کے بعد خریداری کی لہر، مارکیٹ 49ہزار493پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ روپے کی قدر میں بہتری جاری ، انٹر بینک میں ڈالر 96پیسے سستا، 277.62پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277روپے کا ہوگیا۔

خبرنمبر 9

سندھ کابینہ نے جناح یونیورسٹی کے ذیعے لیا گیا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کالعدم قرار دے دیا۔ اب میڈیکل ٹیسٹ اب ڈائویونیورسٹی لے گی، تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔

خبرنمبر10

لاہور میں عدالت کا احتجاج کرنے والے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم،

خبرنمبر11

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا پہلی بار مجرم قرار، قرآن کی بے حرمتی کرنےو الے نے اسلام نہیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا، عدالت نے کہا مجرم نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گانا کباب ہٹا دو استعمال کیا گیا۔ موسیقی کا تعلق 2019میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے سے ہے ۔