خبرنمبر 1

مخالفین کہتے ہیں شہبازشریف نے 16ماہ میں کیا کیا؟میری خدمات آپ کے سامنے ہیں ، ملک دیوالیہ ہو جاتاتو آج نہ یہ جلسہ ہوتا نہ سیاست ہوتی ہم نے 16ماہ میں ریاست بچائی سیاست کی کوئی فکر نہیں کی ، نوازشریف 21اکتوبر کو اپنے بہن بھائیوں کے درمیان ہوں گے۔ 2018 میں جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر روکا گیا تھا، مخالفین نے نیا ماڈل لا کر بدترین سازشیں کیں ، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نوازشریف کو لانا ہوگا، وعدہ ہے ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔ شہبازشریف کا شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا میں جلسے سے خطاب ۔ فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ رہا ہے ، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے ، سابق وزیراعظم کا خطاب میں مطالبہ ۔ کارکنوں کے نعروں کا روایتی انداز میں جواب دیا۔

خبرنمبر 2

سندھ کی ترقی سے محرومی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ، ہم سندھی عوام کی محرومی کو ختم کریں گے ۔ مجھے پتہ ہوتا سندھ کو نوازشریف سے اتنی محبت ہے تو میں سانگھڑ ضرور آتی ، سانگھڑ کے عوام 21اکتوبر کو سندھی کلچر کے ساتھ لاہور آئیں ۔ مریم نواز کا سانگھڑ کے ورکرز کنونشن سے وڈیو لنک خطاب ۔

خبرنمبر3

مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مشن امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کا دورہ کریں گے ۔ خطے کے حالات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ حماس اسرائیل تصادم کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شراکت داروں سے مشورہ کریں گے ۔ حماس سے مغویوں کی رہائی بارے بھی بات چیت ہو گی ۔

خبرنمبر4

اسلام آباد میں مختلف تنظیموں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، ہر ممکن سپورٹ کا اعلان ، شہدا کو خراج عقیدت پیش ، فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی ، جھنگ ، قصور ، میانوالی اور خیبر پختونخوا میں بھی مظاہرے

خبرنمبر5

چار حاضر سروس فوجی افسروں کو نیب میں تعینات کر دیا گیا، بریگیڈیئر محمد خالد ڈائریکٹر احتساب بیوروتعینات، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات، میجر ولید خالد اور میجر قیصر کامران ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے ۔

خبرنمبر 6

جلد پٹرول کی نئی قیمتیں آئیں گی، ریلیف کا سفر آہستہ آہستہ شروع ہو گیا، نوازشریف کی واپسی کا نگران حکومت سے تعلق نہیں، وہ بیرون ملک عدالتی فیصلے کے تحت گئے واپس آئیں گے تو قوانین پر عمل ہوگا۔ ٹی ٹی پی سے بات چیت کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ، ریاست پاکستان اتنی تگڑی ہے کہ وہ ٹی ٹی پی سے لڑے گی، غیر قانونی افغانیوں کو دشمنی کی وجہ سے واپس نہیں بھیج رہے ، ان کی وجہ سے معاشرے میں مسائل پیدا ہوئے ہم سب سے پہلے پاکستان کا مفاد دیکھیں گے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی پشاور میں گفتگو

خبرنمبر7

نیوزی لینڈ کی میگا ایونٹ میں تیسری کامیابی ، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے 246رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 89رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے ، کپتان کین ولیمسن 78رنز بنا کر ریٹائرڈہرٹ ہوئے ۔ ڈیون کو نوے نے 45اور راچن رویندرا نے 9رنز بنائے ۔ بنگلا دیش کی جانب سے مشفیق الرحمان اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

خبرنمبر 8

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی احمد آباد میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، ذکا اشرف کی بڑے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ،آپ قوم کے ہیرو ہیں، پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعا گو ہے ، ذکا اشرف کی کھلاڑیوں سے گفتگو، بورڈ آج ذکا اشرف کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کرے گا۔

خبرنمبر9

128سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کا میدان سجے گا، کرکٹ کو 2028کی اولمپکس گیم میں شامل کرنے کی تجویز منظور، گیمز امریکا میں شیڈول ہیں۔

خبرنمبر 10

موسیقی کے بادشاہ ، قوالی کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ، اپنی بے مثال گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے ، کئی گیت اس انداز سے گائے کہ وہ امر ہو گئے ۔